HeadlineKahuta

Kahuta; Local administration’s negligence is blamed for the implementation of lockdown and fails to implement section 144

کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت لاک ڈاؤن اور دفعہ144پر عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت لاک ڈاؤن اور دفعہ144پر عمل درآمد کرانے میں بری طرع نکام۔کروناایس او پی کی سر عام دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں شہر میں ایک سیلاب سا امڈ آیا ہے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات سے ناواقف عوام سماجی رابطے کو بلائے طاق رکھتے ہوئے خریداری کر رہے شہر بھر کی مساجد کی انتظامیہ کمیٹیاں تحصیل انتظامیہ سے بھر پور ساتھ دے رہی ہیں مگر شہر بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ144پرکسی قسم کا کوئی بھی عمل نہیں کرایا جارہاکہوٹہ کلر چو ک میں موجود ایک نجی بنک انتظامیہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے بینک کے باہر لائین کے بجائے صارفین کا رش بنا رہتا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; Local administration’s negligence is to be blamed for the implementation of lockdown as it fails to implement section 144. Public in large number are seen without any fear or protective gear.

حلقہ این اے ستاون کے گاؤں بگھوم یوسی کھڈیوٹ کی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Village Baghoom, UC Khadyot road in need of major repair

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے سے عوام کی خدمت کے دعوئے دھرئے کے دھرئے رہ گئے ایم این اے صداقت علی عباسی کے حلقہ این اے ستاون کے گاؤں بگھوم یوسی کھڈیوٹ کی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا۔حکام بالا سے از خود نوٹس لینے کی اپیل 500فٹ کی یہ سٹرک ترقیاتی کاموں کے بڑھے بڑھے دعوئے کر نے والوں کے لیے کی کارکر دگی کا منہ بولتا”ثبوت”ہے۔ تفصیل کے مطابق الیکشن 2018میں عوام نے بڑھ چڑھ کر اپنا ووٹ موجود ہ حکومت کے وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کو دی کہ وہ عوام کی خدمت کر نے کے بہت بڑھے بڑھے دعوئے کر رہے ہیں مگر الیکشن کے بعد عوام کا مسائل کر نا تو دور کی بات کسی نے ان کا حال واحوال تک ناں پوچھاموجودہ ایم این اے صداقت علی عباسی کے حلقے کی تحصیل کہوٹہ کے علاقہ گاؤں بگھوم یوسی کھڈیوٹ کی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکل کا سامنا کر نا بڑھ رہا ہے اہل علاقہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں عوامی خد مت کے جو بڑھے بڑھے دعوئے کر رہے تھے آج وہ بھی نظر نہیں آرہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمارے اس روڈ فی الفور از سر نو تعمیر کرا کر ہمارا درینہ مسلہ کر یں۔

سحری کے وقت گیس کی بندش عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

Gas supply not being provided at Sehri during Ramadhan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے عوامی خدمت کا دعویٰ “ٹوپی ڈرامہ”نکلادو دن سے سحری کے وقت گیس کی بندش عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔وزیر اعظم پاکستان کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان کی آبائی یونین کونسل ہوتھلہ میں سوئی گیس کی بندش عوام علاقہ کوشدید مشکلات کا سامنا۔اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ اور کہوٹہ شہر میں ماہ مقد س میں سحری کے وقت سوئی گیس بند رہتی ہے جس کی وجہ سے روزئے داروں کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے کہوٹہ شہر کے علاقوں گریڈ اسٹیشن، چھنی، بلوہا، دھپری، آڑہ محلہ،محلہ ارم سکول اور دیگر محلوں میں سوئی گیس بند رہتی تھی جس کہ وجہ سے اہل علاقہ کو سحری کر نے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہاہے عوام علاقہ نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کے از خو د نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنے دستر خوانوں میں غریب، یتیم اور مسکینوں کا بھی شامل کیا جائے

The poor, orphans and the destitute should also be included in our iftari or given food

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ عمران وحید، راجہ قیصروینس،راجہ عمران اور راجہ حامد ممتاز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تمام مسلمان اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادات کر کے اپنے رب کو راضی کریں ماہ رمضان میں اپنے دستر خوانوں میں غریب، یتیم اور مسکینوں کا بھی شامل کیا جائے ماہ رمضان رحمتوں،برکتوں کا ماہ ہے اس میں زیادہ سے زیادہ عبادات کر کے اپنے مالک کو راضی کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اوربڑھ چڑھ کر اللہ پاک کی راہ میں خرچ کیا جائے کیونکہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارمعروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران وحیدآف لونہ سیداں، راجہ قیصروینس،راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال اور راجہ حامد ممتازجنجوعہ محلہ راجگان کہوٹہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ آپ روزہ رکھ کر اللہ تعالی کی عبادت سے غافل ہو جائیں اس کا ذکر نہ کریں جھوٹ بولیں یا سارا دن سو کر گزاریں صرف بھوکا پیاسا رہنا روزہ نہیں بلکہ روزے کی حالت میں مومن صبح سے شام تک کوئی شے نہیں کھاتا پیتا روزہ آنکھ،کان،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے روزے کی حالت میں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو گالی نہ دیں بلکہ نماز پڑہیں قرآن پاک کی تلاوت کریں ذکر از کار کریں اگر یہ تمام کام کرتا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ روزہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کو انسان کی بھوک پیاس کوئی غرض نہیں وہ تو آپ کے اعمال کے بدلے میں آپ کو جنت یا دوزخ کا حقدار بنائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button