قاضی عتیق الرحمن نے سو سے زائد گھرانوں میں قاضی وحید کی وساطت سے مالی امداد فرہم کی
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔کرونا وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپٹ میں لے رکھا ہے امریکہ جیسا ترقی یافتہ ملک اس کے سامنے بے بس نظر آ رہا ہے پاکستانی قوم حکومتی احکامات کے مطابق احتیاط کریں خدا نخواستہ اگر یہ وباء پھیل گی اس پر قابو پانے کے لئے پاکستان کے پاس وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں لاگ ڈاؤن کی وجہ سے سفید پوش طبقہ کو بھی سب سے زیادہ مشکل میں ہے سفید پوش طبقہ کسی کے سامنے ہاتھ ہی نہیں پھیلا سکتا ان خیالات کا اظہار قاضی عتیق الرحمن نے قاضیاں شہر میں مالی امداد بھیجنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا قاضی عتیق الرحمن نے سو سے زائد گھرانوں میں قاضی وحید کی وساطت سے مالی امداد فرہم کی قاضی وحید نے قاضی عتیق الرحمن کی ہدایت کے مطابق بغیر کسی کو پتہ چلے قاضیاں شہر میں غریب اور سفید پوش طبقہ کے گھروں میں مالی امداد پہنچائی قاضی عتیق الرحمن نے آر ایچ سی قاضیاں کے عملہ کے لئے کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے ماسک اور مریضوں کی ادویات کے لئے بھی آغا قاضی کلیم احمد کی وساطت سے معقول رقم بھجوائیں اس رقم سے بہت جلد قاضیاں ہسپتال میں ادویات اور ماسک اور کٹ فراہم کر دی جائیں گی۔
Gujar Khan; Qazi Atiq Ur Rehman provides food for over hundred families in Qazian with the assistance of Qazi Waheed. People are asked be generous during coronavirus and look after those in need.
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔علامہ شبیر احمد ساجد نے کہاکہ رمضان المبارک اللہ تعالی نے ہمیں ایک بار پھر عطا کیا ہے اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے اب ہمیں اس مقدس مہینے میں چائیے کہ زیادہ سے زیادہ عبادات اور توبہ استغفار کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہے اس وقت اللہ تعالی نے ہمیں ماہ رمضان عطا کیا مسلمانوں کو چائیے کہ روزے کی اس حالت میں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب مزدور دیہاڑی دار طبقے کی دل کھول کر مدد کریں جس سے آپ کی نیکیوں میں بھی اضافہ ہو گا مخیر حضرات رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں اپنے گردونواح میں خصوصی نظر رکھیں اور مستحق کو راشن اور امدادی سامان ان کے گھروں تک پہنچائیں مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو نہ بھولیں انکی مدد کرنا آپ سب کا فرض ہے۔