Chakswari, AJK; Faizpur Sharif Youth activist and youth leader Chaudhry Mehboob Matloob left for UK after completing his Azad Kashmir tour.
فیض پورشریف یوتھ کے متحرک اور نوجوان راہنما چودھری محبو ب مطلوب اپناآزادکشمیر کانجی درورہ مکمل کرنے کے بعدبرطانیہ روانہ ہوگئے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) فیض پورشریف یوتھ کے متحرک اور نوجوان راہنما چودھری محبو ب مطلوب اپناآزادکشمیر کانجی درورہ مکمل کرنے کے بعدبرطانیہ روانہ ہوگئے فیض پورشریف سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی راہنماؤں چودھری اورنگ زیب خواجہ محمدسلیم اور فیض پورشریف یوتھ کے عہدیداروں چودھری ندیم سیرت چودھری عثمان رمضان چودھری محسن نذر خواجہ محبوب حسین کے علاوہ دیگرنے ان سے ملاقات کی اورانہیں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیااورکوروناوائرس کی وبا ء کی اس مشکل گھڑی میں دکھی انسانیت کی خدمت اورغربا ء مساکین اوردیہاڑی دار طبقے کے لئے مخیر حضرات کی جانب سے دیے گئے راشن پیکج کی تقسیم میں بھرپور خدمات انجام دینے پران کاشکریہ اداکیااورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی ٹی آئی کشمیر کے راہنماؤں منشی چودھری عبدالرشیدچودھری اورنگ زیب چودھری محبوب مطلوب خواجہ محمدسلیم خواجہ محبو ب حسین چودھری عثمان رمضان نے سینٹرشبلی فراز کووفاقی وزیر اطلاعات اورلیفٹینیٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کامعاون خصوصی اطلاعات تعینات ہونے پردلی مبار کبادپیش کی ہے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ان کی تعیناتی پراظہارتشکر کیاہے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کوبطور معاون خصوصی اطلاعات شاندارخدمات انجام دینے پرخراج تحسین پیش کیاہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) فیض پورشریف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا بارش سے کسانو ں اورزمیندار وں کوفصل کی کٹائی اوراسے سنبھالنے میں مشکلات کاسامنا کرناپڑا بارش فصل ربیع کی کٹائی میں تاخیرکاسبب بنے گی اورکٹی ہوئی فصل پرمنفی اثرات پڑیں گے فصل کی کٹائی کے موقع پربارش سے کسان پریشان ہوجاتے ہیں سال بھر کی کمائی کے نقصان کے اندیشہ پرزمیندار وں بے چین ہوجاتے ہیں بارش سے موسم پرخوشگوار اثرات پڑے ہیں روزہ داراچھے موسم میں راحت وسکون محسوس کرتے ہیں