DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Subaidar Amjad Satti passed away in village Santh Anwali

صدر انجمن تاجران سانٹھ انوالی و سماجی رہنما با بو جمشید ستی کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے رہنما قاصد ستی کے والد محترم اور صوبیدار امجد ستی وفات پاء گئے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…صدر انجمن تاجران سانٹھ انوالی و سماجی رہنما با بو جمشید ستی کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے رہنما قاصد ستی کے والد محترم اور صوبیدار امجد ستی وفات پاء گئے آج ان کے آبائی علاقے سانٹھ انوالی میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ کی علاوہ پی ٹی آئی حلقہ پی پی ون راجہ محمد احسان ستی،نائب صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی راجہ محمد زعفران دھنیال،فیصل امین ستی،عاطف جمیل ستی طارق عزیز ستی، نوید ستی اسد رشید ستی،آفتاب ستی عدیل موسی ستی، حارث مہتاب، لیگی رہنما ؤں حاجی زاہد حسین ستی، ارشد محمود ستی،سابق ناظم و ضلعی رہنما ء پی پی واجدحسین ستی سمیت کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر اہلیان علاقہ نے شاندار الفاظ میں صوبیدار امجد ستی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک مثالی زندگی گزاری ہے بعدازں ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور سیمابیہ طاہر ستی نے قاصد ستی کے گھر انکے والد کی وفات پہ تعزیت کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں

Kotli Sattian; Subaidar Amjad Satti has sadly passed away in village Santh Anwali, He was brother Babu Jamshaid Satti who is local traders President.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کوٹلی ستیاں کی جانب سے کو ٹلی ستیا ں میں تیسرے مرحلے میں بھی مستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا، تیسرے مر حلے میں 65 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا،کرنل عمر اور مسسز کرنل عمر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کے زریعے کو ٹلی ستیا ں میں تیسرے مرحلے میں 65 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا اس سے قبل بھی دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کو ٹلی ستیاں میں متاثر ین لینڈ سلائیڈنگ کے کرو نا وبا ء سے متا ثرہ افراد میں راشن کی تقسیم کا عمل مکمل ہو نے کے بعد تیسرے مر حلے میں آ ج 65 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جس پر اہلیان کو ٹلی ستیاں نے دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل عمر اور مسز کرنل عمر سمیت اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکے رزق مال و دولت میں برکت عطا فرمائے اور دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کو دن دگنی را ت چگنی ترقی عطا فرما ئے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… چیر مین کوہسار ڈویلپمنٹ فورم تبسم منیر ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں
کہا کہ ملوٹ ستیاں روڈ کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی منتخب نمائندوں کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے،چند ماہ پہلے جب عوام نے احتجاج کی کال دی تو منتخب نما ئندوں نے کہا تھا کہ ملو ٹ ستیاں روڈ کے فنڈ اٹھائیس کروڑ ریلیز ہو چکے ہیں اور موسم کی وجہ سے کام فیز تھری مرزا پور تا کلیاڑی پہلے شروع کیا ہے اور باقی کام چند مہینوں میں موسم سرما کے ختم ھوتے ہی شروع کردیا جائے گا لیکن حسب سابق موصوف کی یہ بات جھوٹ ثابت ہوئی ہے ملوٹ ستیاں اور سانٹھ سرولہ و انوالی کی عوام منتخب نمائندوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ روڈ پر فی الفور کام شروع کروایا جائے،عوام اس سلسلے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے رمضان المبارک کے بعد اس سلسلے میں عوام کا اجلاس بلایا جائے گا اور سخت ترین احتجاج کا اعلان کیا جائے گا اور متفقہ طور پر طے ہونے والی تاریخ پر روڈ کو بند کردیا جائے گا،حکومتی پارٹی کے عہدیداران و ذمہ داران سے گزارش ہے کہ علاقائی بہتری کے لئے پارٹی ازم سے بالا تر ہوکر کردار ادا کریں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں پو لیس کی بروقت کا روائی تین روز قبل قتل ہو نے والے نو جوان ضیغم نقاش کو قتل کر نے والے تین نا مزد ملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزمان قیصر، کا تب اور عاطف کو تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے گرفتا ر کر لیا ہے ملزمان نے مرغوں کی لڑا ئی کے دو ران مرغے کی ہلا کت کی رنجش پر چھری کے وار سے29سالہ ضیغم نقاش کو شدید زخمی کر دیا تھا جو زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے چل بسا تھا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ماہ رمضا ن المبا رک کا تقدس پا ما ل کر نے اور گرا ں فرو شی کے مرتکب دکا ندا ر کیخلا ف کا روائی، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے عوامی شکا یا ت پر سانٹھ سرولہ با زار میں کا روائی کر تے ہو ئے دکا ندا ر سرا ج الحق کیخلا ف کا روائی کر تے ہو ئے3000رو پے کا جر ما نہ کیا

Show More

Related Articles

Back to top button