Kallar Syedan; The Punjab government on the recommendation of MPA Raja Saghir Ahmed, has allocated more than Rs 75 million for the special repair of three roads in Kallar Syedan.
۔پنجاب حکومت نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی سفارش پر کلرسیداں کی تین سڑکوں کی خصوصی مرمت کے لیئے 75ملین سے زائد کی رقم مختص کر لی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پنجاب حکومت نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی سفارش پر کلرسیداں کی تین سڑکوں کی خصوصی مرمت کے لیئے 75ملین سے زائد کی رقم مختص کر لی جبکہ پنجاب ہائی ویز نے ان سڑکوں کی مرمت کے لیئے باقاعدہ ٹینڈر بھی طلب کر لیئے ہیں۔کلرسیداں کے راستے آزادکشمیر کے اضلاع میرپور کوٹلی اور بھمبر کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی سڑک کلرسیداں دھانگلی روڈ کی مرمت بھی اسی منصوبے میں شامل کی گئی ہے بیس کلومیٹر سڑک کی مرمت کے لیئے پچاس ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سرصوبہ شاہ سموٹ جبر سڑک کے لیئے تیرہ ملین اور کلرسیداں سے دوبیرن کلاں سڑک کے لیئے ساڑھے گیارہ ملین روپے مالیت کے ٹینڈر طلب کر لیئے گئے ہیں جس پر مقامی حلقوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد سے دلی اظہار تشکر کیا ہے۔
Kallar Syedan; The Punjab government on the recommendation of MPA Raja Saghir Ahmed, has allocated more than Rs 75 million for the special repair of three roads in Kallar Syedan. The three rods which will be reapied are Dhungalli road, Sir sooba shah Samot Jabber road and Doberan Kallan road.
گندم کی کٹائی شروع ہوتے ہی کے پی کے سے لوگوں کی کثیر تعداد نے کلرسیداں اور گردونواح میں ڈھیرے ڈال لیئے ہیں جو کورونا کے پھیلاؤ کا بھی موجب بن سکتے ہیں
As the wheat harvest begins, large numbers of people from KPK have piled up in and around Kallar Syedan, which could lead to the spread of Coronavirus.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔گندم کی کٹائی شروع ہوتے ہی کے پی کے سے لوگوں کی کثیر تعداد نے کلرسیداں اور گردونواح میں ڈھیرے ڈال لیئے ہیں جو کورونا کے پھیلاؤ کا بھی موجب بن سکتے ہیں۔کلرسیداں پولیس ان کے خلاف فوری کاروائی کرے،تفصیلات کے مطابق گندم کی کٹائی شروع ہوتے ہی خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد اپنی درانتیوں اور مشینوں کے ہمراہ کلرسیداں منتقل ہو گئی ہے جو یہاں کے مختلف محلوں میں کمرے کرائے پر لے چکے ہیں چند ایام قبل ایسے درجنوں لوگوں کو پکڑ کر کلرسیداں پولیس کے سپرد کیا گیا تھا۔مگر یہ سلسلہ رک نہ سکا مرید چوک کلرسیداں اورکلربیول روڈ کے کنارے ایسے افرادکثیر تعداد میں گندم کی کٹائی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ایسی صورتحال میں جب کورونا کا مرض پھیل رہا ہے کے پی کے کے لوگوں کو کلرسیداں منتقل ہونا کسی بھی حادثے کا موجب بن سکتا ہے کلرسیداں پولیس کو فوری طور پر کاروائی کرنی چاہیئے۔
معروف نوجوان کالم نگار اور شاعر طاہریاسین طاہر نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے بازاروں کادورہ
Leading young columnist and poet Tahir Asin Tahir visited the local bazaar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔معروف نوجوان کالم نگار اور شاعر طاہریاسین طاہر نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے بازاروں کے دورہ کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کلرسیداں ہے جہاں روزانہ رات گئے اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینے والے نماز تراویح مسجدوں میں باجماعت ادا کرنے پراسرار کرنے والوں نے یکم رمضان کو ہی اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اضافہ کرلیا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا ہے نہ کوئی ان کے خلاف احتجاج کرتا ہے انتظامیہ صرف سوشل میڈیا پر سارے فرائض احسن انداز میں کرتی دکھائی دیتی ہے ایک دن قبل 140روہے کلو فروخت ہونے والی اسٹابری آج دو سو روپے میں دستیاب ہے ایک سو میں ڈیڑھ درجن فروخت ہونے والا کیلا آج دو سو روپے درجن فروخت ہو رہا ہے اور لیموں کی قیمت لیموزین کے مساوی ہونے کو ہے انہوں نے کہا کہ رمضان کو تین گنا زائد آمدن کا ذریعہ سمجھنے والی یہ مخلوق اپنی دعاؤں میں معجزاتی اثر کی تمنا رکھتی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 287 پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں دو بھائی ایک ہی روز ہسپتال میں دم توڑ گئے
Corona virus has so far killed 287 Pakistanis in the UK, with two brothers dying in hospital on the same day.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 287 پاکستانی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں دو بھائی ایک ہی روز ہسپتال میں دم توڑ گئے برٹش نیشنل ہیلتھ سروسز کے جاری اعدادوشمار کے انیس اپریل تک دس ہزار سے زائد سفید فام،بھارت نژاد 420، بلیک کریبین 407، پاکستانی 287،افریقن 263، بنگلہ دیشی 89 افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ دو پاکستانی بھائی ایک ہی روز کورونا سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے برطانیہ کے شہر نیو پورٹ کے رھائیشی دو بھائی غلام عباس اور غلام رضا کورونا کا شکار ہوئے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں یہ دونوں پاکستانی بھائی ایک ہی دن جاں بحق ہوگئے دونوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
چوکپنڈوری میں سماجی فاصلوں اور دفعہ 144 کا باالکل خیال نہیں رکھا جاتا
In Chauk Pindori, social distances and section 144 are ignored by public
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔چوکپنڈوری میں سماجی فاصلوں اور دفعہ 144 کا باالکل خیال نہیں رکھا جاتا دوکانیں اور گاڑیوں سے خریداری کرنے والی خواتین اور مرد حضرات قریب قریب کھڑے نظر آتے ہیں اور فاصلے کی پابندی پر عمل کیا جاتا ہے نہ ہی دفعہ 144 کو کسی خاطر میں لایا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔