London; Bestway a Gujar Khan family owned company donated 600 Million Rps for the Pakistani public
بیسٹ وے کی پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کیلئے 600 ملین روپے امداد
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ) پاکستان کے معروف غیر ملکی انویسٹر بیسٹ وے گروپ نے اپریل2020تک چار ماہ کے دوران پاکستانی عوام کو 600 ملین پاکستانی روپے کی مالی اور مادی امداد فراہم کی ہے، جس میں 200 ملین روپے کا ایک چیک بھی شامل ہے جو کہ کوویڈ۔19 وبا کے ریلیف فنڈ کیلئے وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔ بیسٹ وے کی جانب سے یہاں جاری کئے گئے ایک بیان میں گروپ سی ای او لارڈ ضمیر چوہدری سی بی ای، ایس آئی پی کے نے کہا ہے کہ میں اپنے چیئرمین سر انور پرویز او بی ای آف گوجر خان کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ سب سے بڑے سمندر پار پاکستانی سرمایہ کار کی حیثیت سے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے اور ہم ضرورت کے اس وقت میں اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔