Kallar Syedan; Subaidar (r) Dilpazir first person in Kallar bazaar area to be conformed with coronavirus positive
کلر سیداں شہر میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ کلر سیداں شہر میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا،محلہ مغل آباد قاسم مارکیٹ کے 70 سالہ صوبیدار (ر) دلپذیز کا کرونا وائرس کا رزلٹ مثبت آ گیا ہے۔طبیعت خراب ہونے پر انہیں ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ان کے مثبت رزلٹ آنے کی تصدیق ہوئی ہے اور ہسپتال میں ان کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں اور تحصیل انتظامیہ متاثرہ شخص کے گھر پہنچ گئی ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ کے مطابق تین گھروں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور وہاں کے داخلی خارجی راستے بند کر دئیے گئے۔ ان سے منسلک تمام افراد کے آج بروز جمعرات خون کے نمونے حاصل کر کے تجزیے کیلئے اسلام آباد لیبارٹری کو ارسال کر دئیے جائیں گے۔
چوآخالصہ کے تاجر شیخ مستحسن علی نے ایصار اور قربانی کی منفردمثال قائم کرتے ہوئے شہر کے تندودروں پر ہر خاص و عام کے لیئے تین روپے میں روٹی کی فراہمی کا اہتمام کیا
Choa Khalsa; Businessman Sheikh Mustasan Ali arranges 3 Rps roti during coronavirus crisis
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔چوآخالصہ کے تاجر شیخ مستحسن علی نے ایصار اور قربانی کی منفردمثال قائم کرتے ہوئے شہر کے تندودروں پر ہر خاص و عام کے لیئے تین روپے میں روٹی کی فراہمی کا اہتمام کیا ہے انہوں نے بتایا کہ کورونا سے پیدہ شدہ صورتحال میں صرف نادار اور مساکین ہی نہیں متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور وہ لوگ جو روزانہ اجرت کی بنیادوں پر کام کرتے تھے یہ سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف نادار افراد کی بجائے ہر شخص کو ارزاں نرخوں پر روٹی کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اور ایسا نظام وضع کیا ہے کہ اسے تندور سے تین روپے میں روٹی خریدنے پر کسی شرمندگی کا احساس نہ ہوا اور اس کے لیئے اندرون شہر نانباہئیوں کو اس بات پر آمادہ کر لیا ہے کہ وہ ان کو آٹا باالکل مفت مہیا کریں گے اور اس کے بدلے وہ ہرآنے والے کو تین روپے میں روٹی مہیا کریں گے اور روٹی کی ساری آمدن نانبائیوں کے لیئے ہو گی اور یہ سلسلہ رمضان المبارک کے دوران بھی جاری رہے گا۔
چوآخالصہ سب ڈویژن کے علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔
Choa Khalsa; Sub division Choa Khalsa to shut between 8am till 2pm due to repair work
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق فیڈرز کی ضروری مرمت کے لیے چوآخالصہ سب ڈویژن کے علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔
چوآ خالصہ محلہ اکبری کے چوہدری عمر دین صاحب وفات پا گے
Choa Khalsa; Ch Umar Din passed away in Mohalla Akbri
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔چوآ خالصہ محلہ اکبری چوہدری یعقوب اور چوہدری ایوب کے والد چوہدری عمر دین وفات پا گے ہیں ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ دن گیارہ بجے ادا کی جائے گی
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی حکومتی سازشیں ناکام ہو کر رہیں گی, راجہ ندیم احمد
Sakot; Government conspiracies to crush Punjab’s local bodies by force will continue to fail, Raja Nadeem Ahmed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت کے لیئے بحالی انتہائی خوش کن ہے اور اس سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی حکومتی سازشیں ناکام ہو کر رہیں گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو روک کر عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر رکھا ہے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کا چناؤ سپریم کورٹ کے حکم پر ہوا تھا اور پھر پنجاب اسمبلی نے انہیں آئینی تحفظ بھی دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو کام کرنے سے روک کر پنجاب کے بارہ کروڑ عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کیا جبکہ پنجاب کے بلدیاتی ادارے کسی کی نامزدگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتخابات کے نتیجہ میں معرض وجود میں آئے تھے جن کو کام سے روکنا نہ صرف عوام بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی نفی ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پنجاب کے بلدیاتی ادارے جلد بحال ہو کر عوام کی خدمت کرتے نظر آئیں گے۔
مسمی سراج الحق نے مسماۃ (ش) کو بچوں سمیت ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے
Sakot; Siraj Ul Haq a well digger accused of abducting a woman along with her children in village Bagla Rajgaan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔محمد گلزار نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے بڑے بھائی محمد اعجاز 22 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔میرے متوفی بھائی کے بیٹے مسمی سہیل اعجاز کی شادی 2007میں مسماۃ (ش) سکنہ بگلہ راجگان سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی ہے۔میرا بھتیجا مسمی سہیل اعجاز عرصہ دو سال قبل رضائے الہی سے وفات پا گیا ہے۔مسماۃ (ش) کے زیر استعمال چار عدد سمیں تھیں۔عرصہ تین ماہ قبل کنویں کی کھدائی کیلئے میں نے سراج نامی پٹھان سکنہ بونیر کو کام پر لگایا جو کام کر کے چلا گیا اور پھر دو ہفتے قبل دوبارہ کام پر آ گیا جو تقریبا پانچ دن کام کرنے کے بعد کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا۔20/21 اپریل کی درمیانی شب،مسماۃ (ش) اپنے تینوں بچوں سمیت گھر سے غائب ہو گئی،صبح میری بیوہ بھابھی نے 9بجے کے قریب دیکھا وہ گھر پر نہیں تھی۔سراج نامی پٹھان مسماۃ (ش) کے موبائل فون نمبروں پر کالیں بھی کرتا رہا۔مجھے قوی شبہ ہے کہ مسمی سراج الحق نے مسماۃ (ش) کو بچوں سمیت زنا حرام کاری کی غرض سے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کی تاریخ کی جوئے کے خلاف بڑی کاروائی، گھوڑوں کی ریس پر جواء کروانے والے159 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا، جن میں سے 151افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا
Rawalpindi; Police arrest record 151 people gambling on horses
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔راولپنڈی پولیس کی تاریخ کی جوئے کے خلاف بڑی کاروائی، گھوڑوں کی ریس پر جواء کروانے والے159 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا، جن میں سے 151افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا جبکہ 08کم عمر بچوں کے کردار کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد والدین سے مچلکے لے کر ان کو والدین کے حوالے کیا جارہا ہے،انچارج چوکی رنیال امتیاز حسین اور محرر ارشد حسین کے خلاف ملزمان کی پشت پناہی پر مقدمہ درج، جواء پر لگی رقم،اسلحہ اور دیگر آلات قماربازی برآمد،ایس ایچ اوصدر بیرونی اورنیال چوکی کاتمام سٹاف معطل۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،سی پی اوراولپنڈی کی سپیشل ٹیم نے صدر بیرونی کے علاقہ میں گھوڑوں کی ریس پر جوئے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کیا، دوران ریڈ گھوڑوں کی ریس پر جواء کروانے والے افراد کی پشت پناہی پرانچارج چوکی رنیال امتیاز حسین اور محرر چوکی رنیال ارشد حسین سمیت 159 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا، جن میں سے 151افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ 08کم عمر بچوں کے کردار کی جانچ پڑتال کے بعد والدین سے مچلکے لے کربچوں کو والدین کے حوالے کیا جارہا ہے،ملزمان سے جواء پر لگی رقم 2 لاکھ 59 ہزار 580 روپے، 160 عدد موبائل فونز، 15 عدد گاڑیاں، 25 عدد موٹر سائیکل، 01 عدد پسٹل 9 ایم ایم اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے، گھوڑوں کی ریس پر جواء راجہ شاہد عرف پپو سابقہ چیئرمین امر پورہ،انچارج چوکی رنیال امتیاز حسین اور محرر چوکی رنیال ارشد حسین کی ملی بھگت سے منعقد کرواتا تھا، گھوڑوں کی ریس میں ملوث راجہ شاہد عرف پپو، انچارج چوکی رنیال اور محرر چوکی رنیال کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر بیرونی ندیم ظفر اوررنیال چوکی پر تعینات تمام اہلکاروں کو معطل تبدیل لائن کردیاجبکہ ایس ایچ اوکو چارج شیٹ بھی جاری کردی، سی پی او محمدا حسن یونس نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے،راولپنڈی پولیس شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جرائم میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے،پولیس اہلکاروں کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی یا ان کے جرائم میں ملوث ہونا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،جرائم کی پشت پناہی کرنے والے چوکی انچارج رنیال اور محرر چوکی رنیال کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔