Kallar Syedan; Total of seven people from Tehsil Kallar Syedan have now passed away in UK
برطانیہ میں کورونا کے باعث کلرسیداں کے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو چکی ہے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں کے دو افراد برطانیہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والے کلر سیداں کے افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے راجہ محمد نواز کا تعلق چوآخالصہ کے گاؤں موہڑہ لنگڑیال سے تھا اور یہ برطانیہ کے شہر سیلز بری میں مقیم تھے گزشتہ گچھ عرصے سے بیمار تھے دو ہفتے قبل ان کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی یہ گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی جبکہ کلرسیداں کی یوسی نلہ مسلماناں کے گاؤں باغ جمیری سے تعلق رکھنے والے حاجی راجہ زرداد بھی برطانیہ کے شہر سٹو برج کے ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دم توڑ گئے جس کے ساتھ ہی برطانیہ میں کورونا کے باعث کلرسیداں کے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو چکی ہے۔جن میں سے چار کا تعلق گاؤں کنوہا سے ہے۔
حکومت تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں فوری کمی کرے
Government asked to lower price of petroleum
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں فوری کمی کرے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے تیل کے نرخ چالیس فیصد تک گر چکے ہیں مگر پاکستان میں حکومت نرخ کم کرنے کی بجائے لوگوں کی جیبوں پر ڈال رہی ہے اندرون ملک،سمندر پار پاکستانیوں،عرب دوست ممالک،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے امداد مانگ کر وزیراعظم عالمی بھکاری ثابت ہوئے ہیں یہ کم از کم اپنے منصب کا ہی خیال کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جلسہ کرنا ہو یا دھرنا دینا ہو یا کورونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑے یہ ہر وقت چندہ ہی مانگتے دکھائی دیتے ہیں جو سمندر پار پاکستانی ایک سے زائد موبائل اپنے وطن نہیں لا سکتے وہ عمران خان کو چندہ کس خوشی میں دیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں بھاری اضافے پر قوم کو بھی ریلیف دے اور پٹرول کے نرخ پچاس روپے لیٹر مقرر کیئے جاہیں۔
مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں چوہدری ظہیر الحق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
Wife of Ch Zaheer Ul Haq passed away in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر اور مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں چوہدری ظہیر الحق کی اہلیہ انتقال کر گئیں ہیں،نماز جنازہ سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی یو کے ضلعی صدر قاضی محمد عمران،خضر الرحمان، حاجی سردار صلاح الدین، قاضی احسان الحق قریشی، راجہ ظفر محمود، راجہ افتحار، لطیف بھٹی، احسان الحق چشتی، ارشد بھٹی، عبدالرؤف وینس، قاسم شاہ، چوہدری ایاز، کثیر تعداد میں اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔
Prime Minster Imran Khan Zindabad Pakistan Zindabad