پاک فوج کے شہیدسہیل یونس کوخراج تحسین
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا پاک فوج کے شہیدسہیل یونس کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی۔ کہوٹہ کے علاقہ چھنی گگیاٹی کا رہائشی پاک فوج کا جوان گذشتہ ہفتے شہید ہو گیا تھاگذشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب وسابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان، راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، راجہ ذوالفقار علی ستی،عدیل افضل، کبیر احمد جنجوعہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ نے ان کی رہائش گاہ جا کرشہید کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان نے ملک دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے جام شہادت حاصل کر نے والے تمام پاک فوج کے جوانوں کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے پاک فوج اپنے پیارے ملک کو ان دشمن عناصر کا قلع قمع کر یں گئے اور اپنے اس پیارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے کسی کو دیکھنے نہیں دیں گئے۔
یوسی ہوتھلہ کو ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیلانے پر وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا شکریہ
Dr Babar Awan thanked for his contributions to union council Hothla
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوسی ہوتھلہ کو ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیلانے پر وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ڈاکٹر بابر اعوان نے یونین کونسل ہوتھلہ کو ماڈل یوسی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے عوام کے دل جیت لیے انہوں نے اپنے آبائی علاقے کو پہلی فرصت میں جو تحفہ دیا میں اور علاقہ انکے مشکور ہیں انہوں نے سابقہ دور میں جب وہ وفاقی وزیر تھے تو بھی بڑی جہدوجہد کی پاسپورٹ آفس کا قیام،ہوتھلہ کے لیے سٹرک، سکول،بی ایچ یوکی بلڈنگ اور دیگر منصوبے مکمل کیے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء نے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ میں اور اہلیان علاقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور مشیر پارلیمانی امور اور ممتاز قانون دان ڈاکٹر بابر عوان کے مشکور ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے پہلی فرصت میں نوٹیفکیشن جاری کرایا اس ک لیے کروڑوں کے فنڈز بھی ریلیز کراکر فوری طور پر کام شروع کرائیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام علاقہ کے تمام بنیادی مسائل حل ہوں گے۔