DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Birds start to nest at UBL branch in village Dangri Bala after its closure due to coronavirus

کوروناوائرس کے باعث بندڈھانگری بالامیں و اقع یوبی ایل بینک کی برانچ کے مین شٹر میں آج کل پرندے رہائش پذیرہوگئے

چکسواری(نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم)کوروناوائرس کے باعث بندڈھانگری بالامیں و اقع یوبی ایل بینک کی برانچ کے مین شٹر میں آج کل پرندے رہائش پذیرہوگئے ہیں پرندوں نے بینک بندہونے کافائدہ اٹھالیاہے اوراپنی رہائش گاہ تیارکرلی ہے جب تک بینک بندرہے گا اور بینک کاکوئی ملازم ادھر کارخ نہیں کرے گاپرندوں کابسیرابھی بینک کی وی آئی پی رہائش میں ہی ہوگاجب تک کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے انسان خوف زدہ ہیں اورگھروں تک محدودرہیں گے پرندے بلاخوف وخطر اتفاقیہ میسرآنے والی سہولتوں سے مستفیدہوں گے انہیں کی روک ٹوک کرنے والے بے بس ہیں کوروناسے ڈرتے ہیں البتہ حفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل پیرا رہنے ہی میں عافیت ہے۔

Chakswari, AJK; Birds have started to nest at UBL branch in village Dangri Bala after its closure due to coronavirus, The nature taking control as the public are staying in.

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے والے اداروں افواج پاکستان پولیس ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل سٹاف سماجی تنظیموں کے ورکرز کوخراج تحسین پیش

Tributes to Front line workers Pakistan Army , Paramedical Staff and Social Organizations

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے والے اداروں افواج پاکستان پولیس ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل سٹاف سماجی تنظیموں کے ورکرز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عوا م کی جانیں بچانے کے لئے باہرڈیوٹی دینے والے ہمارے ہیروہیں کوروناسے نبرد آزماہیرو ز کوان کی جدوجہدپرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہیں جوکوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں حکومتی اورانتظامیہ کی ہدایات پرعمل کررہے ہیں اورحفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل کررہے ہیں اوراپنے گھروں پررہ کرکوروناکی روک تھام میں اپنے حصہ کاکرداراداکررہے ہیں انہوں نے ان لوگوں سے اپنے گھروں پررہنے کی اپیل کی جوبلاوجہ گھروں سے باہرنکلنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوا زاوران کے عملے کی کاکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے اورانہیں چکسواری اورگردونواح میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار کردار پرخراج تحسین پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button