AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Broadcasting of tele channel for schools starts

ٹیلی سکول چینل کی تعلیمی وتدریسی نشریات کے آغاز

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمداقبال خواجہ سینئرنائب صدر چکسواری پریس کلب چکسواری نے ٹیلی سکول چینل کی تعلیمی وتدریسی نشریات کے آغاز پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیلی سکول چینل کی تعلیمی وتدریسی نشریات کا آغاز وزیر اعظم پاکستان عمران خان کاعظیم کارنامہ ہے کوروناوائرس کی وباء کی وجہ سے تعلیمی ادارے بندہیں اورطلبہ وطالبات کاناقابل تلافی تعلیمی حرج ہورہاتھاٹیلی سکول چینل نے جماعت اول تاایف اے ٹیلی تدریس کاآغاز کردیاہے جس سے طلبہ وطالبات مستفیدہورہے ہیں طلبہ کی تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی اوروہ مصروف رہیں گے اب ان کاوقت بہت اچھاگزرے گا تعلیمی ادارو ں کی بندش کے دوران وہ خاطرخواہ نصابی سرگرمیوں سے استفادہ کریں گے اوران کاکم سے کم تعلیمی حرج ہوگا حکومت پاکستان نے نئی نسل کے حال اورمستقبل کوروشن بنانے کے لئے بروقت فیصلہ کیاہے پوری قوم عمران خان وزیر اعظم پاکستا ن وفاقی وزیر تعلیم اورحکومت پاکستان کی شکر گزار ہے کوروناوبا ء کے ایام میں ٹیلی سکول چینل کی نشریات کاآغاز حکومت پاکستان کاتاریخی کارنامہ ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس چینل کوکورونا کے بعدبھی جاری رکھنے کی خواہش کااظہارکیاہے کوروناوائرس کی وجہ سے گھروں پرمحدود طلبہ وطالبات اوران کے والدین نے ٹیلی سکول چینل کے آغاز پردلی خوشی کااظہارکیاہے اوروزیر اعظم پاکستان عمران خان کادلی شکریہ اداکیاہے اوراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ علم کے متلاشی لوگ وزیر اعظم پاکستان کے مشکل کی اس گھڑی میں اس اہم اقدام کوہمیشہ یادرکھیں گے تعلیم کے فروغ شرح خواندگی میں اضافہ اورکوروناوائرس کے ایام میں ہونے والے تعلیمی ضیا ع کے ازالہ کے لئے یہ چینل سنگ میل ثابت ہوگااوراس کے دوررس نتائج برآمدہوں گے

Show More

Related Articles

Back to top button