DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; A Woman from Morra Dhayal, Kanoha passed away in Middlesbrough after contracting coronavirus

کلرسیداں کی شادی شدہ خاتون برطانیہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئی خاتون کا تعلق موضع کنوہا کی نواحی بستی موہڑہ دھیال سے تھا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں کی شادی شدہ خاتون برطانیہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئی خاتون کا تعلق موضع کنوہا کی نواحی بستی موہڑہ دھیال سے تھا یہ عرصے سے برطانیہ میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھیں چند ایام ان کی طبیعت خراب ہو گئی ان کو شہر مڈلز برا کے ہسپتال لایا گیا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا مگر وہ جمعہ کے روز ہسپتال میں ہی انتقال کر گئیں ادہر گاوں سموٹ کی ڈھوک راجپوت سے جن 32 افراد کے خون کے نمونے لیبارٹری ارسال کیئے گئے تھے وہ نیگیٹو آنے پر گاوں اور اردگردکے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔دریں اثنا گاؤں کنوہا سے تعلق رکھنے والے چار افراد حالیہ ایام میں کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں انتقال کر چکے ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

Kallar Syedan; A Woman from Morra Dhayal, Kanoha passed away in Middlesbrough after contracting coronavirus. No details of the deceased have been given.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ موٹرسائیکلیں ٹکرانے کے نتیجے میں تین افراد نے ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مضروب کر دیا۔حسن علی سکنہ بشندوٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز دن 12 بجے،میں ساگری بازار سے واپس گھر کی طرف جا رہا تھا کہ موہڑہ میراں کے قریب پہنچا تو سامنے سے ایک موٹر سائیکل جس پر دو لڑکے سوار تھے نے زک زیک کرتے ہوئے رانگ سائیڈ سے میری موٹر سائیکل کیساتھ اپنی موٹر سائیکل ٹکرا دی جس کے بعد وہ اپنے گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔ میں جب ان کے گھر کے قریبی روڈ سے گزرنے لگا تو مسمیان خرم شہزاد،کلیم خالی ہاتھ جبکہ سلیم مسلح پسٹل نے میرا راستہ روک لیا اور لاتوں مکوں سے میری پٹائی شروع کر دی جبکہ سلیم نے میرے چہرے پر پسٹل کا بٹ مارا جو مجھے دائیں آنکھ کے قریب لگا۔کلیم نے میری ناک پر مکہ مار جس سے میری ناک زخمی ہو گئی۔محمد وقاص اور بابر سعید جو راستہ سے گزر رہے تھے نے میری جان بخشی کروائی۔

۔ کلر سیداں پولیس نے ایک شخص سے تیس عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

Man charged for possessing 30 banned kites

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ کلر سیداں پولیس نے ایک شخص سے تیس عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مرید چوک کلر سیداں کے قریب ایک نوجوان لڑکا جس کے ہاتھ میں پتنگوں والا شاپنگ بیگ موجود ہے پیدل آ رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر ایک نوجوان لڑکا پید ل آ رہا ہے جس کے ہاتھ میں شاپر ہے اور جب ایک ہوٹل کے قریب پہنچا تو پولیس پارٹی کو دیکھ کر واپس بھاگنے کی کوشش کی جسے تعاقب کر کے قابو کر لیا گیا۔دائیں ہاتھ میں پکڑے شاپنگ بیگ کی پڑتال کرنے پر اس کے اندر سے 30 عدد پتنگیں برآمد ہوئیں۔ملزم نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ محمد عارفین امتیاز سکنہ بنی والا موہڑہ درکالی معموری بتلایا۔

پولیس نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے پالتوکبوتر چوری ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Police register case against unknown suspects for stealing pigeons.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ کلر سیداں پولیس نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے پالتوکبوتر چوری ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسعود الحسن قریشی سکنہ محلہ بوائز ہائی سکول کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے کبوتر پال رکھے تھے اور ان کی رہائش کیلئے ایک عدد لوہے کا پنچرا مکان کی چھت کے اوپر رکھا ہوا تھا جسے نامعلوم چور کاٹ کر اس میں موجود تمام کبوتروں کو چوری کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button