DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Road works starts in union council Sui Cheemain after funds are approved by MPA Ch Javed Kausar

یونین کونسل سوئیں چیمیاں میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کے لئیے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی طرف سے فنڈ کا اجراء، ترقیاتی کام کا آغاز

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
یونین کونسل سوئیں چیمیاں میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کے لئیے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی طرف سے فنڈ کا اجراء، ترقیاتی کام کا آغاز نوجوان پی ٹی آئی رہنما چوہدری اسلام کی نگرانی میں کر دیا گیا ہے۔ ان سڑکوں میں جو کہ اب نئے سرے سے بنائی جائیں گی ان میں موہڑہ نگیال چوک سے ڈھوک یونس شہید روڈ،موہڑہ نگیال تا چھنی روڈ، میرا شمس درس تا لاریب سکول روڈ، موہڑہ سندھو گاوں روڈ، چکڑالی بدھال روڈ، ملک الفت روڈ وغیرہ شامل ہیں ان روڈز کی تعمیر زور شور سے جاری ہے۔ اور اہلیان علاقہ نے پی ٹی آئی رہنما و ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور نوجوان رہنما چوہدری اسلام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کرامت حسین کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر انکے خاندان کے 32افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن پر 31افراد کے رزلٹ گذشتہ روز نیگیٹیو آئے

Karamat Hussain along with other 31 people coronavirus test is negative

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ چند دن قبل بیول کے نواحی گاؤں راجپوتاں میں کرامت حسین کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر انکے خاندان کے 32افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن پر 31افراد کے رزلٹ گذشتہ روز نیگیٹیو آئے اور کرامت حسین کا بیٹاسلامت حسین جو برطانیہ سے بذریعہ فرانس پاکستان پہنچا تھااسکے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے نیگیٹیو رپورٹ آنے پر علاقے اور خاندان کے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔

تاجر برادری جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو چکے ہیں

Business communities have become penniless due to lockdown

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مسلم لیگی رہنما چوہدری نوید فرید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے حکومتی وزراء جو چینی آٹا کی کرپشن میں ملوث ہیں انکی صرف وزارتیں تبدیل کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان سے کرپشن کی لوٹی ہوئی اربوں روپے کی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرائی جائے عدالت میں انکے خلاف کیس کیا جائے اور قانون کے مطابق انکو سزا دی جائے جہانگیر ترین،خسرو بختیار کے بھائی،مونس الہی نے چینی کی کرپشن میں اربوں روپے کمائے ہیں اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے کچھ لوگ کرونا وائرس سے مر رہے ہیں سینکڑوں متاثر ہو چکے ہیں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں وزرا کو زرا بھی اللہ کا خوف نہیں آیا ہے حکومت غریبوں مزدوروں غربا مساکین دیہاڑی دار طبقے کے لیے دل کھول کر امدادکرے اور تاجر برادری جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو چکے ہیں انکے لیے معاشی پیکج کا اعلان کریں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا,علامہ شبیر احمد ساجد

Pakistan, like the rest of the world, has been taken over by coronavirus, Allama Shabbir Ahmed Sajid

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔علامہ شبیر احمد ساجد نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے متاثرین اور اموات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے حکومت نے تین ہفتوں سے ملک میں لاک ڈاؤن کیا ہو اہے مساجد میں بھی جمعہ اور نمازوں پربھی پابندی لگائی گئی ہے کرونا وائرس کے باعث اللہ تعالی کے گھر کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے ہیں جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے اور سوچنے کا مقام ہے اللہ تعالی نے مسلمانوں سے ناراضگی کا اظہار کیا مساجد جمعہ نماز تراویح اور نمازوں کے لیے فی الفور کھول دینا چائیے لیکن مساجد میں مکمل حفاظتی انتطامات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ نمازوں کی اجازت دینی چائیے علمائے اکرام اور نمازی حضرات بھی مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں عالم اسلام اللہ تعالی سے گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اجتماعی توبہ کریں ذکر اذکار کریں مشکل کی اس گھڑی میں اپنے قریبی رشتہ داروں گلی محلے اور مستحقین کی دل کھول کر مالی امداد کریں تاکہ اللہ تعالی ہم سے راضی ہو جائے۔

نیشنل رورل سپور ٹ پروگرام کے ملازم نے اپنے ہی ادارہ کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا

National Rural sports programme employee damages department with huge loss of money

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) نیشنل رورل سپور ٹ پروگرام کے ملازم نے اپنے ہی ادارہ کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا کے مانیٹرنگ آفیسر منزل حسین ولد سلطان خان نے پولیس کو بتایا کہ ادارہ غریب لوگوں کو چھوٹے کاروبار کے لئے شخصی ضمانت پر چھوٹے قرضے فراہم کرتا ہے سید تعظیم الحسن شاہ ولد سید الطاف حسین شاہ سکنہ محمودہ ڈاکخانہ چک بیلی خان تحصیل و ضلع راولپنڈی ادارہ میں گذشتہ ایک سال سے بطور ریگولر فیلڈ اسسٹنٹ کام کرتا تھا دوران کام قسطیں اکٹھی کر کے ادارہ میں جمع کروانے کی بجائے اپنے ایک کسی عزیز کو رقم استعمال کے لئے دے دی جس کی وجہ سے اسے چک بیلی خان دفتر سے تبدیل کر دیا گیا تعظیم الحسن شاہ نے نئے دفتر میں حاضڑی دینے کی بجائے اھتاج کے طور پر استعفیٰ دے دیا جسے منظور کر لیا گیا استعفیٰ کے بعد تعظیم الحسن شاہ نے134قرضہ داروں سے مبلغ7لاکھ50ہزار روپے کی قسطوں کی رقم لی اور ہضم کر گیا اس کے علاوہ ساڑھے چار لاکھ روپے کے قرضے اپنی گارنٹی پر اپنے رشتہ داروں کو دلوا چکا ہے کئی لوگوں کی رقوم اپنے والد کے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں منگوا کر نکلوا چکا ہے چونترہ پولیس نے ادارہ کی درخواست پر ملزم سید تعظیم الحسن شاہ پر دفعہ408ت پ کے تحت111/20درج کر لیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button