اسلام پورہ جبر نواحی قصبہ پنڈوری بنگیال میں نوجوان نے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اسلام پورہ جبر نواحی قصبہ پنڈوری بنگیال میں نوجوان نے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق محمد عمران عادل عرف مانی ولد راجہ بشارت جو بروز جمعہ اپنے گھر موجود تھا کہ اپنے اوپر فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ گھر والوں کے بیان کے مطابق محمد عمران ذہنی مریض تھا اور ادوایات بھی لے رہا تھاپولیس چوکی قاضیاں جائے وقوع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجرخان ہسپتال روانہ کر کے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔
مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کا افتتاح
Inauguration ceremony of sanitisers walk through gate at Jammia Masjid Islam purra jabber
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کلین ٹیم پاکستان کی جانب سے مرکزی جامع مسجد اسلام پورہ جبر میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کا افتتاح کر دیاافتتاحی تقریب میں علامہ نثار الرحمن صدیقی راجہ جلیل کیانی،شیخ عبدالقدوس،حافظ سلمان،حافظ عیسی ملک حارث مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق،راجہ صابر صدیقی ودیگر نے شرکت کی جبکہ تمام شرکاء نے کلین ٹیم پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کلین ٹیم پاکستان راجہ اختشام فاروق کی سربراہی میں ماہ رمضان میں بھی لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے اپنے لیے دعاؤں کاحق دار ٹھہرائے گی،
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پی وائی او سی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے پیپلز پارٹی یوسی قاضیاں کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد جاوید کی والدہ کی وفا ت پردلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)شرقی گوجرخان کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقدہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،راجہ طارق ایوب،راجہ صابر صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں پیپلز پارٹی یوسی قاضیاں کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد جاوید کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔،