Kallar Syedan; Retired Subaidar Mohammad Sultan first person to die of coronavirus in village Dhok Ali Daad, Morra Bukhtan
ریٹائرڈ صوبیدار محمود سلطان ولد فضل کریم سکنہ ڈھوک علی داد موضع موہڑہ بختاں تحصیل کلرسیداں میں کورونا وائرس سے پہلی موت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں میں کورونا وائرس سے پہلی موت،73سالہ ریٹائرڈ صوبیدار محمود سلطان ولد فضل کریم سکنہ ڈھوک علی داد موضع موہڑہ بختاں تحصیل کلرسیداں دمے بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں کے شکار تھے 14اپریل کو انہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جہاں وہ گزشتہ شب انتقال کر گئے انہیں محکمہ صحت تحصیل انتظامیہ پولیس ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کی موجودگی میں کورونا پروٹوکول کے تحت سپرد خاک کر دیا گیا اور عام افراد کو نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خون کے نمونے بھی لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے جبکہ مقامی بستی کے داخلی خارجی راستے سیل کر دئیے گئے یاد رہے کہ کلر سیداں میں کورونا کے باعث یہ پہلی موت ہے۔
روات کلر سیداں روڈ پر سردار مارکیٹ کے نواحی گائوں موہڑہ وینس میں 17 سالہ طالبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق
Teenage girl in Morra Vaince is coronavirus positive
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔روات کلر سیداں روڈ پر سردار مارکیٹ کے نواحی گائوں موہڑہ وینس میں 17 سالہ طالبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق۔روات پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ گائوں پہنچ گئیں۔17 سالہ صفیہ رضوان جو کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ساگر ی میں فرسٹ آئیر کی طالبہ ہے کوبخار اور گلے کی تکلیف ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں داخل کر وایا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونے حاصل کر کے اسلام آباد میں بھیجوا دہئے گئے تھے جہاں سے اس کا رزلٹ مثبت آنے کے بعد اسے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے سی پی او راولپنڈی سے کلرپولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان جھگڑے اور مار پٹائی کی فوری تحقیقات کا مطالبہ
Public demand inquiry in to fight between police and local residents
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے سی پی او راولپنڈی سے کلرپولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان جھگڑے اور مار پٹائی کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والی فیملی برسہا برس سے کلرسیداں شہر میں مقیم ہے کلر پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاندان کے ایک نوجوان سے ہم نے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے اسے تھانے لے جارہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے ہم پر حملہ کرکے نہ صرف ملزمان چھڑا لیئے بلکہ پولیس کے تین اہلکاروں کو زخمی بھی کیا جبکہ اصل بات تو پولیس اہلکاروں کی بغیر سرچ وارنٹ اور لیڈی پولیس کے ان کے گھر میں داخل ہونے پر ہوئی جس پر فریقین میں جھگڑا ہوا اواس جھگڑے میں پولیس نے جہاں روائیتی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجن بھر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بلکہ اس نے ایک معمر شخص سے بھی بدسلوکی کی اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا پولیس کے اس عمل سے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والوں میں پنجاب پولیس کے بارے میں متعصبانہ سوچ کے تذکرے عام ہیں لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی لسانی تعصب کے خاتمہ کے لیئے اس جھگڑے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اس کے ملزمان کا تعین کیا جائے اس سے بھائی چارے کی فضا کے ساتھ ساتھ قانون کی سربلندی بھی ہوگی۔
تھانہ کلر سیداں میں لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کی مداخلت کے بعدمعاف کر دیا
MPA Raja Sagheer Ahmed declares peace between fighting groups in Saroha Chaudhrian
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔تھانہ کلر سیداں میں لڑائی جھگڑا کے مقدمہ نمبر 165/20میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کی مداخلت کے بعدمقدمہ کے مثتغیث راجہ عدنان ضمیر کے عزیز واقارب راجہ عادل مقصود ،راجہ ارسلان عادل ،راجہ محمد شبیر ،راجہ محمد ضمیر نے ملزمان صداقت علی ،اسامہ علی ،محمد مبین وغیرہ کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سروہا چوہدریاں پر کچھ لڑکوں نے راجہ عدنان سکنہ سہی راجگان کو ڈرائیور شوکت علی کے اکسانے پر مضروب کیا اور سنگین نتائج اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے رسوا کرنے کی دھمکیاں دیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے شوکت علی کے بیٹے صداقت علی کو گرفتار کر کے دو دن کا ریمانڈ لیا گیا جس کے بعد اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور روبرو جرگہ ایک شریف النفس عزت دار انسان کی عزت کو مجروع کرنے کو اپنی غلطی گردانا اور جرگہ میں معافی مانگی جس پر عزیز و اقارب نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے معاف کردیاجرگہ میں موجود ملک باسط ،راجہ ظفر محمود ،چوہدری مشتاق ،راجہ محمد اشرف ،راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ ،راجہ صفدر کیانی ،راجہ مجید ،راجہ عشرت محمود، راجہ کاشف ،راجہ غلام مرتضی،راجہ ظہور الحق ،راجہ صابر ،راجہ اشفاق ،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں نامزد تین اشتہاری مجرمان کو گرفتار
Three wanted men arrested by police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار کی ہدایت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں نامزد تین اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں محمد شفیق ،مقدس نواز سکنائے کہوٹہ اور محب علی سکنہ سلطان خیل کلر سیداں شامل ہیں۔ گزشتہ برس لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں وہ نامزد ملزمان تھے اور گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری مجرمان قرار دے دیا تھا۔
کرنل محمد شبیر اعوان نے کلرسیداں میں تین سو فیس ماسک فراہم کیئے
Ex MPA Col M Shabbir Awan donates 300 masks
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کلرسیداں میں تین سو فیس ماسک فراہم کیئے ہیں دو سو ماسک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اور ایک سو ماسک دوبیرن کلاں میں عام لوگوں میں تقسیم کیئے گئے ۔
بہت جلد تحصیل کلرسیداں کی دینی جماعتوں کااجلاس بلا کرآئندہ کی حکمت کااعلان کیاجائے گا۔مولانا احسان اللہ چکیالوی
Religious parties will soon hold meeting in Tehsil Kallar Syedan, Mollana Ahsan Chakialvi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ علماء کراچی کافیصلہ پوری قوم کی آوازہے مساجد کی تالابندی،نمازجمعہ وتراویح کی بندش اہل وطن کے لئے ناقابل قبول عمل ہے علماء کرام نے جس حکمت مصلحت واتحاد کامظاہرہ کیاپوری قوم اسے سلام پیش کرتی ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کھولنے کے اعلان نے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کااظہارجے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہاکہ کلرسیداں کے علماء کرام اور دینی جماعتوں کے راہنماؤں نے کلرسیداں میں احتیاطی تدابیر کی آگاہی میں انتظامیہ کا بھرپورساتھ دیاہے یہ وقت پوری قوم کو حوصلہ صبراور برداشت کی تلقین کے ساتھ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے ساتھ بھرپورتعاون کرنے کاہے بڑی حوصلہ افزابات یہ ہے اس وباء میں بھی دینی جماعتوں نے انسانی ہمدردی کے تحت رفاہی خدمات میں موثرکردار اداکیاہے انھوں نے کہاکہ بہت جلد تحصیل کلرسیداں کی دینی جماعتوں کااجلاس بلا کرآئندہ کی حکمت کااعلان کیاجائے گا۔