شہر میں باپ کے بعد دونوں بیٹے بھی کرونا کے مریض نکلے
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
شہر میں باپ کے بعد دونوں بیٹے بھی کرونا کے مریض نکلے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راجہ خا لد، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان، تحصیل سینٹری انسپکٹر رانا غلام مر تضیٰ اور پٹواری کہوٹہ محمد فیصل کی زیر نگرانی دونوں کرونا مریضوں کو راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج اور ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف بھی مو قع پر پہنچ گئے۔ اور علاقہ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ قبل ازیں ان دونوں کے والد عبدالطیف کو بھی کرونا کے سلسلے میں چکری ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔ عبدالطیف حساس ادارے کا ملازم اور کہوٹہ شہر ہادی مانی سی این جی سے ملحقہ بالمقابل تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ محلہ راجگان کا رہائشی ہے۔ ان مریضوں سے ملاقات کرنے اور ملنے والے مزید چار افراد کے سیمپل بھی لیئے گئے ہیں۔
ریت تلے دب کر پر اسرار ہلاک ہونے والے معصوم (6) سالہ بچے کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا
Child found buried under sand is buried
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ریت تلے دب کر پر اسرار ہلاک ہونے والے معصوم (6) سالہ بچے کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ عابد نے پڑھائی جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں نے جنازہ میں شرکت کی۔ بچے کی ہلاکت کے حوالے سے حقیقت تاحال واضح نہ ہوسکی۔ قتل،زیادتی یا حادثاتی موت اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ البتہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزا آصف فوری طور پر موقع پر پہنچے جبکہ سی پی او راولپنڈی نے بھی واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ اور نوٹس لیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مسز زیب النساء ناصر کو کہوٹہ میں رہائش رکھنے کا پابند کیا جائے
Assistant commissioner should be made to live in Kahuta
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مسز زیب النساء ناصر کو کہوٹہ میں رہائش رکھنے کا پابند کیا جائے۔ راولپنڈی،اسلام آباد سے کہوٹہ پہنچتے پہنچتے دن کے دس بج جاتے ہیں۔ سائلین کئی کئی گھنٹے انتظا ر کرتے ذلیل و خوار ہو تے ہیں۔ کہوٹہ شہر میں (6)سالہ بچے کی ریت میں دب جانے کی وجہ سے ہلاکت اور کرونا وائرس کے شکار دو مزید مریضوں کے سامنے آنے پر جہاں دیگر مقامی افسران موجود تھے وہیں اے سی کہوٹہ کی عدم موجودگی دونوں جگہ پر سوالیہ نشان بنی رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ میں سررکاری رہائش ہونے کے باوجود انتظامی سربراہ کا اسٹیشن چھوڑ نا منا سب نہ ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
کہوٹہ میں تعینات ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان کی فرض شناس لائق تحسین
MS Dr Samina Khan praised for hard work
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کہوٹہ میں تعینات ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان کی فرض شناس لائق تحسین۔ گزشتہ تقریباََ (25) دن سے کہوٹہ ہسپتالمیں انتہائی دیانتدار اور احسن طریقہ سے اپنے فرائض دن رات سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی اور بچوں سے ملنے گھر نہ گئی ہیں۔ جبکہ دیگر مقامی افسران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر خالد، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم احمد بلال، تحصیل سینٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، انچارج راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کہوٹہ راجہ اسحاق، ایس ایچ او کہوٹہ مرزاحافظ آصف، پٹواری محمد فیصل اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ ڈیوٹی پو مسلسل موجود ہیں۔