DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; their is no room for those in the party anymore, who stabbed the party from behind back, Raja Hamid advocate

حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی پیٹھ پرچھرا گھونپنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،راجہ حمید ایڈووکیٹ

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی پیٹھ پرچھرا گھونپنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،راجہ حمید ایڈووکیٹ۔صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9راجہ حمید ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے سوالات پر جوابات دیتے ہوئے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی پیٹھ پر چھرا گھونپا اور الیکشن کے ہارنے کا سبب بنے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان انکو کبھی معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ موقع پرستی اور مفاد پرستی کی حوصلہ شکنی ہونی چائیے جو لوگ ذاتی مفاد کو پارٹی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنان اپنی مقامی قیادت راجہ محمد جاوید اخلاص،چوہدری محمد ریاض و دیگر تمام عہدیدران کی شکل میں موجود اور متحد ہیں پارٹی میں انتشار پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تمام فیصلے کارکنان کی مشاورت سے اعلی قیادت سے منوائے جائیں گے مسلم لیگ کا ساتھ نہ دینے والوں کو اس پارٹی کا رہنما لکھنے کا کوئی حق نہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button