DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; 28 Quarantine centers for suspected patients coming from Rawalpindi Islamabad are set up in Kotli Sattian

کو ٹلی ستیاں میں راولپنڈی اسلام آبا د سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے 28قرنطینہ سینٹر مختلف مقاما ت پر قائم کر دئیے گئے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں میں راولپنڈی اسلام آبا د سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے 28قرنطینہ سینٹر مختلف مقاما ت پر قائم کر دئیے گئے،جہاں انہیں 14دنوں تک قرنطینہ سینٹر میں ہی رینے کی ہدا یا ت جا ری کی گئیں جبکہ گزشتہ رو ز موضع سیری کوٹلی ستیاں کے ایک بزرگ جو کہ چند روز قبل بہارہ کہو اسلام آباد سے آے ہو ئے تھے آج ان میں چند علامات ظاہر ھونے پہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ابرار الحق ستی نے انکے گاوں سے 1122 کے زریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں چیک اپ کے لئے شفٹ کیا معمول کے مطابق ابتدائی چیک اپ کے بعد انکو مزید ٹیسٹوں کے لیے بینظیر بھٹوہسپتال راولپنڈی بھیجا گیا، جبکہ دوسرا مریض جس کا تعلق کمکوٹ حیدر سے تھانکو بھی ٹی ایچ کیو میں شفٹ کیا گیا اورچیک آپ کے بعد انکو کلیر کر دیا گیا جبکہ ذر ائع کیمطا بق قرنطینہ کیے گئے متعد دخا ندا نو ں کو اس وقت خو را ک کے لیے مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑرہا جس پر انہوں نے انتظا ما یہ، مخیر حضرات سمیت سماجی تنظیموں سے بھی مدد ما نگ لی ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… سا بق ممبر ضلع کونسل اور مرکزی صدرانجمن تاجران کوٹلی ستیاں ثناالحق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لا اینڈ انفورسٹمنٹ ایجنسیاں حکومتی جما عت پر دفعہ 144کی پابندی کراونے میں کیوں قاصر ہیں جس طرح جسٹس فار آل ہے اسی طرح لاء فار آل بھی ہے لیکن یہ کیسا قانون ہے جو نافظ کروانے والی حکومت کے نمائندوں پر لاگو نہیں ہوتا یا پھر وہ دانستہ طور پر اس قانون کو پیروں تلے روندتے ہیں قانون نافظ کرنے والے اداروں کو اسکا نوٹس لینا ہوگا اگر خدانخواستہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں کرونا وائرس کی وباء پھیلی تو اسکی ذمہ داری بھی انہی لو گو ں پر ہو گی جو مختلف علاقوں سے کاروان لیکر کھلے عام کوٹلی ستیاں میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو دوام بخشوا رہے ہیں منتخب نما ئندوں کے اس طرز عمل کے باعث لوگ بھی دفعہ 144کی پابندی سے آذاد ہو تے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جنکو روکنے کا انتظامیہ کے پا س کوئی جواز نہیں بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اسوقت دفعہ 144 اسلئے نافض کیا ہے کہ 4 یا اس سے زیادہ افراداکھٹے نہ ہوں مقصد یہ کہ کرونا وائرس کی وباء سے بچا جا سکے چونکہ کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے سلسلہ میں ہرشخص کو دوسرے سے کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہے اور اسی منطق اور حوالے سے با جماعت نماز سے بھی منع کیا جا رہا ہے اور انہی ہدایات کے تحت لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے سے بھی محروم ہیں مگر ہمیں اسوقت تعجب ہوا جب حکومت وقت کی صوبائی سطح پر نمائندگی کرنے والے منتخب نما ئندے ایک بڑے لشکر کے ساتھ کو ٹلی ستیاں میں آتے ہیں کوٹلی ستیاں میں بڑے فخر سے دفعہ 144 کی دھجیاں بکھیرتے ھوئے تشریف لاتے ہیں لا اینڈ انفورسٹمنٹ ایجنسیاں فقط عام دکانداروں اور ایک ٹائم کا راشن خریدنے والے غریب لوگوں کو دفعہ 144 پر بڑی سختی سے عملدرآمد کرواتی رہی ہیں مگر حکومتی نما ئندوں کے آئے دن اپنے لاو لشکر کیساتھ کو ٹلی ستیاں میں میٹنگ اور دیگر کاموں کے لیے کو ئی پابندی نہ ہو نا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے سا بق ممبر ضلع کونسل اور مرکزی صدرانجمن تاجران کوٹلی ستیاں ثناالحق ستی نے چیف جسٹس آف پا کستان،کمشنر راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سابق صدر ایم ایس ایف کوٹلی ستیاں جنید عرب ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راجہ اشفاق سرور ایک بہادراور وفادار سیاست دان تھے سیاست انکو وراثت میں ملی اور عوام میں اپنی پسندیدگی کو چار بار ایم پی اے بن کر پارٹی میں اپنی پسندیدگی کو تین بار وزیر بن کر برقرار رکھا راجہ اشفاق سرور مرشل لاء کے مشکل دور میں بھی ہروقت پارٹی کے وفادار رہے اور آپ کا شمار ان چند سیاستدانوں میں ہوتا تھا جو پارٹی کے ساتھ بے وفائی کو گالی سمجھتے تھے انکی پسندیدگی کو یوں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ قدرتی وباء ہونے کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں انکے چاہنے والے انکی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اس کے ساتھ سابق وزیر اعظم پاکستان و سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب و صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے ان کے بھا ئی نا ئب صدر مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور اور ان کے بیٹے راجہ اسامہ سرور سے فون پر بات کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ایم پی اے پی پی 12 ؤ چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب واثق قیوم عباسی اور چودھری زبیر کی امیدوار برائے تحصیل ناظم راجہ زعفران کہ ہمراہ کوٹلی ستیاں آمد،ایم پی اے پی پی 12 ؤ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی اور چیئرمین سی ایم پورٹل سیل ضلع راولپنڈی چوہدری زبیر کی راجہ زعفران کے ہمراہ کوٹلی ستیاں آمد،جہاں انہوں نے ملوٹ ستیاں میں پی ٹی آئی ورکر شکیل ستی کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی،بعدازں بلاوڑہ میں مدثر اخلاق کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات بھی کی۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…صدر پی پی پی کو ٹلی ستیاں اسد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کے بنائے ہوئے ایس او پیز کی آج کوٹلی ستیاں میں حکومت نے ہی دھجیاں بکھیر دیں، لاک ڈاؤن،دفعہ 144, سوشل ڈسٹینس کو حکومت نے ہی اپنے پیروں تلے روند ڈالاایک طرف اس کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مسجد میں نمازجمعہ کو بھی انتہائی محدود کردیا گیا گاڑی میں بھی دو سے زیادہ سواریوں کی پابندی, دوکانوں میں بھی ایک سے زیادہ گاہک داخل نہیں ہو سکتا جنازہ پڑھنا بھی صرف اپنوں تک محدود وہ بھی فاصلے پر کھڑے ہو ک کر لیکن کوٹلی ستیاں میں حکومت کا عجیب کھیل تماشا. نہ انتظامیہ حرکت میں دیکھی اور نہ ہی ہماری افواج کے ڈیوٹی دینے والے دستے۔

Show More

Related Articles

Back to top button