Kallar Syedan; Rawat police arrest wanted criminal Ijaz
روات پولیس نے جنسی زیادتی، حبس بیجا ودیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب مجرم اشتہاری اعجاز کو گرفتار کر لیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔روات پولیس نے جنسی زیادتی، حبس بیجا ودیگر اہم دفعات کے تحت مطلوب مجرم اشتہاری اعجاز کو گرفتار کر لیا یہ روات پولیس کو سال 2018 سے مطلوب تھا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر 4 نوجوانوں کو حبس بیجا میں رکھا کر اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کی اور برہنہ تصویریں بنائی تھیں مقدمے میں ملوث دیگر مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،ادہر ایس پی صدر ضیا الدین احمد نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رکھنے کو کہا ہے۔
پریس کلب کلر سیداں کے صدر پرنس جاوید اقبال کی پھوپھی اور سب انسپکٹر کوٹلی لوہارہ محمد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں
Aunty of Press club Kallar Syedan President Javed Iqbal passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پریس کلب کلر سیداں کے صدر پرنس جاوید اقبال کی پھوپھی اور سب انسپکٹر کوٹلی لوہارہ محمد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ سیالکوٹ کے قریب پیرو چک میں ادا کی گئی جس میں ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر سیلم شہزاد،ڈاکٹر محمد اقبال،محمد فاروق،محمد مقبول،محمد طارق،محمد عثمان،عالم بھٹی،محمد شفیق،اعظم،شہزاد احمد نے شرکت کی۔ادھرپریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت شیخ شبیر ثانی منعقد ہوا جس میں عابد زائدی،راجہ محمد سعید،مک صبور،قیصراقبال ادریسی،دلنواز فیصل،ملک یاسر،شہبازرشید،مرزا عتیق،اکرام الحق قریشی نے شرکت کی اور مرحومہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
یوسی گف کے سابق کونسلر حاجی زاھد اقبال کی والدہ کو گاوں چھپر میں سپرد خاک کر دیا گیا
Ex Councillor Haji Zahid Iqbal mother passed away in Chappar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ یوسی گف کے سابق کونسلر حاجی زاھد اقبال کی والدہ کو گاوں چھپر میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،ہارون کمال ہاشمی،چوہدری افضل پڑیال،راجہ عامر،اور دیگر نے شرکت کی۔
علاقہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی صوبیدار محمد رشید چٹھہ انتقال کر گئے نمازجنازہ ماہندر چٹھہ میں ادا کی گئی
Ex Chairman Subaidar M Rashid Chatta passed away in village Mahnder
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔علاقہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی صوبیدار محمد رشید چٹھہ انتقال کر گئے نمازجنازہ ماہندر چٹھہ میں ادا کی گئی جس میں دربار عالیہ درکالی سیداں کے سجادہ نشین سید فیصل شاہ،راجہ جہانگیراختر بھٹی،راجہ ندیم احمد،شیرافگن قریشی،راجہ محبوب چوہان،چوہدری محمد رمضان،چوہدری توقیراسلم،چوہدری ابرار حسین،راجہ شاہد پکھڑال،راجہ محمد احسان،محمد شفیق،راجہ افتخار پکھڑال،اکرام الحق قریشی،حاجی اخلاق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
Latest update on coronavirus
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 10 تحصیل راولپنڈی اور سابق چیئرمین نوید بھٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائس کے وبائی مرض نے تقریباً تمام اقوام عالم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو حفاظتی اقدام طور پر لوگوں کو گھروں میں محصور ہونا پڑا جس کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف اور پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت کی روشنی میں ہم لوگ میدان عمل میں ذاتی طور اترے اور نہ صرف یونین کونسل لوہدرا بلکہ ملحقہ یونین کونسلوں میں انسداد کورونا وائرس سپرے کروایا اور بیروزگار ہونے والے لوگوں کو گھروں تک راشن سپلائی بھی کیا جس کے دو فیز مکمل ہوچکے ہیں اور اب ہم رمضان کے لئے تیسرے پیکج کی تیاری کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن اس مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے،نوید بھٹی نے مزید کہا کہ اگر ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو آج صورتحال بالکل مختلف ہوتی اور امدادی ٹیمیں لوگوں کو گھر گھر ریلیف پہنچاتی انہوں نے لاک ڈاؤن میں توسیع کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف تو پہلے دن سے لاک ڈاؤن کا کہہ رہے ہیں جبکہ حکومت اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نائب تحصیلدار راجہ محمد مسعود نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران سوزوکی گاڑیوں کے ذریعے گاؤ ں گاؤں جا کرمہنگے داموں سبزیاں فروخت کرنے پر تین سبزی فروشوں کیخلاف 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے۔دوران چیکنگ دکاندار جنید سبزی فروش، شملہ مرچ 50 روپے فی کلو کی بجائے 60 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔ اسی طرح محمد شہباز نامی سبزی فروش ٹماٹر فی کلو 40 روپے،بند گوبی 30 روپے، اکبر سبزی فروش بند گوبھی فی کلو 30 روپے،ٹماٹر فی کلو 32 روپے جبکہ دکاندار سلیم خان نے ٹماٹر 40 روپے فی کے حساب سے فروخت کر کے 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔