Kallar Syedan; Karamat Hussain from Samot coronavirus test is positive as further 32 relative are being tested. Plus more news from Kallar Syedan
کلرسیداں کے موضع سموٹ سے کرامت حسین کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ان کی فیملی اورقریبی 32 رشتہ داروں کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دیئے گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں کے موضع سموٹ سے کرامت حسین کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ان کی فیملی اورقریبی 32 رشتہ داروں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیئے لیبارٹری بھیج دیئے گئے جبکہ چند ایام قبل بیرون ملک سے آنے والے اس کے فرزند سلامت حسین نے ملک آمد پر کرونا نیگیٹو کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا ہے جبکہ چند ایام قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا کے ایک مریض محمد شفیق کا معائینہ کرنے والے ڈاکٹر داؤد ایوب سمیت ہسپتال کے ساتوں ملازمین کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کلیئر قرارپائے ہیں کلرسیداں کی انتظامیہ اور پولیس سرکاری احکامات کی پابندی کے لیئے کوشاں ہے اور باربار لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز باہر نہ نکلیں۔
ریلیف آپریشن ٹائیگر فورس کی بجائے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے کیاجائے
Relief operation should have been carried out by local elected leaders
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے چیئرمین یوسی روات چوہدری اظہر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کے بعد قرار دیا کہ عدالت بار بار کہہ چکی ہے کہ اس وقت قومی اتحاد،ریاست پر اعتبار کرنے کی ضرورت ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کرونا سے نمٹنے کے لیئے اقدامات کر رہی ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا فورم موجود ہے وہاں رجوع کیا جائے چیئرمین یوسی روات اور دیگرنے درخواست دی تھی کہ ریلیف آپریشن ٹائیگر فورس کی بجائے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے کیاجائے عدالت نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
پولیس نے کارسرکار میں مداخلت اور وردی پھاڑنے کے ملزمان فرار کرنے پر درجن سے زائد لوگوں کے خلاف مقدمہ درج
Police register case against more than a dozen people for attacking and tearing off uniforms of policeman
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں پولیس اور پتنگ فروخت کرنے والوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پولیس نے کارسرکار میں مداخلت اور وردی پھاڑنے کے ملزمان فرار کرنے پر درجن سے زائد لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر میں قرار دیا گیا کہ پولیس ملازمین قیصر محمود اور محمد فاروق ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار کی ہدایت پر پتنگ بازی کی روک تھام پر مامور تھے یہ محلہ شیخاں کلر سیداں شہر سے گزر رہے تھے کہ دو افراد بیگ اٹھائے جا رہے تھے ان کو روک کر تلاشی لی گئی تو دو بیگوں میں پتنگیں اور ایک بیگ سے ڈوریں برآمد ہوئیں جس پر پولیس نے ملزمان اسماعیل،ابراہیم کو قابو کرلیا ان کو لے کر تھانے جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے9افراد نے ہمارا راستہ روک کر للکارا کہ خبردار ان کو تھانے نہ لے جائیں ملزمان کے ساتھیوں شاہ محمود،زبیر،عمر اور ان کے ساتھیوں نے للکارا کہ پولیس والوں کو پکڑ لو یہ جانیں نہ پائیں ملزمان نہ صرف زیر حراست ملزمان چھڑا کر ہمراہ لے گئے بلکہ ہماری وردیاں بھی پھاڑ دیں اور کار سرکار میں مداخلت کی پولیس درجن کے لگ بھگ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 14 افراد کیخلاف مقدمات درج
Lockdown and Section 144 violations filed against 14 people
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال کی ہدایت پر چیف آفیسر کلر سیداں محمد خالد رشید کمبوہ کی زیر نگرانی انفورس منٹ انسپکٹر زائد حسین حیدری نے پولیس کے ہمراہ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 14 افراد کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں حوالات بند کروا دیا۔اس دوران تین عدد سوزوکی پک آپ اور ایک عدد رکشہ،چار عدد ریڑھیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھیں اور گھروں میں رہیں تا کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔
کلر سیداں کے نواحی شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس اور دیگر اشیاء چوری کر کے لے گئے
Burglars flee with motorcycle spare parts from shop in Chauk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس اور دیگر اشیاء چوری کر کے لے گئے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کر لیا۔محمد فیصل سکنہ گنگوٹھی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز نا معلوم چور چوکپنڈوری میں واقع میری دکان کے تالے توڑ کر موٹر سائیکل کے اوزار اور پارٹس وغیرہ جن کی مالیت دس ہزار روپے بنتی ہے اور میری دکان کے نزدیک مسمی شاہ ولی کی لنٹر ڈالنے والی مشین کے پرزے مالیتی چالیس ہزار روپے چوری کر لئے ہیں۔میرا قوی شبہ ہے کہ داؤد اور اس کے ساتھیوں نے مل کر چوری کی واردات کی ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق رکن بلدیہ کلر سیداں حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیراسلم نے معروف لیگی کارکن راجہ جاوید اشرف سے ملاقات کی اور ان کے خسر حاجی راجہ محمد نواز کے وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔