DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ex councillor Malik Abdul Rashid of Bhoon, UC Hothla sadly passed away

سابق کونسلر موضع بھون یوسی ہوتھلہ ملک عبد الرشیدوفات پا گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر موضع بھون یوسی ہوتھلہ ملک عبد الرشیدوفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بھون میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، معروف مذہبی اور سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون ملک ندیم اشرف معصومی، ملک مدثر معصومی، ملک سہیل مر تضی معصومی،ملک سجاد معصومی،ملک عاصم حبیب معصومی،ملک زبیر معصومی، ملک نسیم اشرف معصومی،ملک زبیر سعودمعصومی،ملک ناصر شہزادسابق جنرل کونسلر،نمبردار ملک فدا حسین،ملک حاجی نصیرمعصومی،ملک قاسم سجاد،ملک سہیل مرتضیٰ،ملک عاطف عمران،ملک شاہد لطیف،ملک عامر،ملک مظہر سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

کہوٹہ میں قانون نافد کر نے اداروں کے ہمراہ کہوٹہ سول ڈیفنس کے اہلکار احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں

Kahuta Civil Defense officials are doing their duty efficiently with law enforcement agencies in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں قانون نافد کر نے اداروں کے ہمراہ کہوٹہ سول ڈیفنس کے اہلکار احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں عوامی حلقوں کی طرف سے شاندار الفاظ میں تعریف۔گذشتہ تین ہفتوں سے ملک بھر کی طرع کہوٹہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاک فوج، محکمہ پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر ناکے لگارکھے جہاں وہ آنے جانے سے پوچھ گچھ کرتے ہیں بغیر کسی خاص وجہ سے شہر میں داخل نہیں ہونے دیتے جہاں قانون نافد کر نے والے یہ ادارے ڈیوٹی سر نجام دے رہے تھے وہاں پر ہی کہوٹہ سول ڈیفنس کے اہلکار ملک منیب ثاقب، عبد الشکور کھٹڑ، تصدق حسین،عدیل امتیاز، راجہ جاوید، ملک طاہر، ملک ثقلین، افضال شمسی اور دیگر اہلکا بہترین طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں عوامی حلقوں کی طرف سے شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔

کہوٹہ وارڈ نمبر دس کے رہائشی راشد قریشی کی والدہ محترمہ وفات پاگیں

Mother of Rashid Qureshi passed away in Ward no 10

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا راشد قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ کہوٹہ وارڈ نمبر دس کے رہائشی راشد قریشی کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں وفات پاگیں تھے گذشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب وسابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان، راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، عدیل افضل، کبیر احمد جنجوعہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

لاک ڈاؤن میں چھوٹے دوکانداروں کو چھوٹ دی جائے اور ان کو احتیاطی تدابیر ساتھ دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے

Small shopkeepers demand to open shops during lockdown

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
لاک ڈاؤن میں چھوٹے دوکانداروں کو چھوٹ دی جائے اور ان کو احتیاطی تدابیر ساتھ دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے ان خیالا ت کا اظہار کہوٹہ کے تاجر محمد نوید نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جس طرع پورے ملک میں کرونا وائرس کے سبب کاروباری سر گر میا ں مطعل ہیں اور دوکانیں بند ہیں اسی طرع ہم کہوٹہ کے چھوٹے دوکاندار بھی بیکار ہو کر گھروں میں بند بیٹھنے پر مجبور ہیں ہم لوگ توناں ہی کوئی صدقہ خیرات لے سکتے ہیں ناں ہی کہیں سے کوئی مالی مدد کاروبار ناں ہونے کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آنے والی ہے سفید پوش ہونے کا بھرم رکھنا بھی محال ہو گیا ہے اس حالات میں حکومتی سر پرستی کی سخت ضرورت ہے لہذا لاک ڈاؤن کے عرصے میں دوکان کا کرایہ، سلیز مین کی تنخواہ کے علاوہ ہر دوکان دار کو کم از کم 30ہزار روپے بطور گزارہ الاوئنس دیا جائے یہ اس لیے ضروری ہے کہ مالک دوکان کرایہ معاف کر نے کو تیا ر نہیں ملازم دوکان تنخواہ لینے کے لیے مجبور ہے، بیوی بچے فاقہ کشی کر نے کو تیار نہیں لہذ ا حکومت وقت سے التماس ہے کہ ہمارہی داد رسی کر یں اور اپنا اخلاقی اور قانونی فرض پورا کر یں۔

Show More

Related Articles

Back to top button