DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Some Private educational institutions fail to reduction in fees and defy government orders

نجی تعلیمی اداروں نے فیس میں کمی کا اعلان ہوا میں اڑا دیا

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بعض نجی تعلیمی اداروں میں حکومت کی طرف سے فیس میں 20 فیصد کمی کے اعلان کو ہوا میں اڑا دیا گیااور والدین کو کہا گیاکہ پوری فیس جمع کرائیں فیس جمع کرانے کے بعد ہی چھٹیوں کا کام ملے گا۔شہر کے متعدد نجی سکولوں نے جن میں ایک مشہور چین بھی شامل ہے نے یہ کہہ کر فیس کم کرنے سے انکار کر دیا کہ ہم ہر سال 20 فیصد فیس بڑھاتے ہیں جو نہیں بڑھائی لہذا اس کو 20 فیصد کم سمجھیں۔ ان اداروں نے والدین کو مکمل فیس جمع کرانے کا کہا ہے اور یہ بھی وارننگ دی ہے کہ مکمل فیس جمع نہ کرانے پر بچوں کے نام کاٹ دیئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے افسران نے اس ضمن میں آنکھیں موندھ لی ہیں اور کوئی کارروائی نہیں کر رہے، صرف کاغذوں پر چیکنگ کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button