DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Thousands of British Pakistani taxi drivers in fear of coronavirus infection

ہزاروں برٹش پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں کو کورونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ہونے کا خدشہ

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ایک معروف ٹریڈ یونین رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں ہزاروں برٹش پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوروں کو اپنے حالات کار کے باعث کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ رائیڈ ہیلنگ ایپ کیلئے کام کرنے والے ڈرائیورز اور ٹیکسی کمپنیوں کو اس بارے میں شدید کنفیوژن کا سامنا ہے کہ وہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف خود کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیا کردار ادا کریں۔ یونائیٹڈ پرائیویٹ ہائیر ڈرائیورز کے جنرل سیکرٹری یاسین اسلم نے بتایا کہ برطانیہ میں تقریباً 11000 ٹیکسی اور پرائیویٹ ہائیر ڈرائیورز ہیں، جن کی اکثریت سیاہ فام اور نسلی اقلیتوں پر مشتمل ہے۔ بہت سے ٹیکسی ڈرائیور بشمول میرے دوست کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور بہادری کے ساتھ اس مرض کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یاسین اسلم نے بتایا کہ صرف لندن میں 6000 پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز ہیں اور متعدد نے کورونا کی سنجیدہ علامات سے بیمار ہونے کی رپورٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونےکا خطرہ اس لئے ہوتا ہے کہ وہ جس کسٹمر کو بٹھاتے ہیں، وہ ان کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے دو میٹر کا لازمی فاصلہ رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔

برطانیہ میں مسلمانوں کی پہلی بار اجتماعی تدفین شروع کر دی گئ ۔

The first mass burial of Muslims who died of coronavirus has begun in UK.

لندن(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) برطانیہ کے شہر لندن میں کورنا وائرس سے فوت ہونے والے مسلمانوں کی اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین کی گئ ۔ برطانیہ میں اموات کی تعداد دس ہزار ہو گئیں اسی ہزار افراد وائرس سے متاثر ہیں ویکسین کی دستیابی تک برطانیہ کی عوام کو پابندیوں کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا ۔ دوسری طرف برطانیہ میں مقیم بزرگ افراد کی زیادہ تعداد کورنا وائرس کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ۔ ٹیکسی ڈرائیورز جو کورنا وائرس لاک ڈاون کے باوجود بھی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور آس وبا کو گھر تک لانے میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں اپنے ساتھ اس وائرس کو لا کر گھر میں موجود افراد کو بھی اس وائرس میں مبتلا کر دیتے ہیں برطانیہ میں دس میں سے ایک شخص کرونا وائرس لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے ٹیکسی ڈرائیورز جو ابھی بھی کام کر رہے ہیں ان کا اپنی فیملز کا خیال کرنا چاہئے ان کی وجہ سے وبا گھر آ رہی ہے ۔

Latest death reports in UK from Coronavirus

مانچسٹر (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) نیلسن لنکا شائر میں کورونا وائرس سے رائل بلیک برن ہسپتال میں حاجی محمد صدیق وفات پا گئے

، لوٹن ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) لوٹن کی ممتاز شخصیت راجہ محمد یعقوب خان آف کھجورلہ کوٹلی انتقال کر گئے، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں انکی نماز جنازہ ادا کر کے لوٹن کے مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

وٹفورڈ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وٹفورڈ کی سیاسی و سماجی شخصیت بھٹی شکر الدین کورونا وائرس کے سبب وفات پاگئے ۔ وہ وٹفورڈ ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔مرحوم بھٹی لال ، ظفر اقبال بھٹی کے بڑے بھائی تھے اورکیمونٹی میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

ویکفیلڈ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین نے ڈیوزبری مرکزی شوری کے اہم رکن حاجی عبد المقیت کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی قائدین نے کہا کہ وہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا تھے اور ہسپتال میں داخل تھے ۔انہیں زکریا مسجد ڈیوزبری میں غسل د یا گیا اور جنازہ اور تدفین ڈیوزبری میں کی گئی۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button