DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Sudden rise of water at Mangla lake leads to crops being submerged under water

منگلاجھیل کے پانی کے ذخیرے میں اچانک اورقبل ازوقت اضافہ سے فصل ربیع کے وسیع کھیت زیر آب آگئے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) منگلاجھیل کے پانی کے ذخیرے میں اچانک اورقبل ازوقت اضافہ سے فصل ربیع کے وسیع کھیت زیر آب آگئے متاثرین منگلاجھیل جن کی اکثریت ز میند اروں کاشت کاروں اورکسانوں کی ہے جن کی گزر بسر فصل ربیع سے حاصل ہونے والے اناج سے ہوتی ہے ہرزمیندارسال بھر کااناچ منگلاجھیل کی متاثرہ زمین پرکاشت شدہ فصل ربیع سے حاصل کرتاہے منگلاجھیل میں اچانک پانی چھوڑنے سے زیادہ تررقبہ پانی میں ڈوب گیاہے زمیندار سخت پریشان اورمایوس ہیں پورے سال کااناج پانی کی نذرہوگیااوران کے مال مویشی بھی بھوسے(چارے) سے محروم ہوگئے ہیں زمینداراپنے سال بھرآتاخریدنے پرمجبورہوگااوردوسری پریشان اس کے پالتوجانور کوچارے کی ضرورت ہوگی وہ بھی خریدناہوگازمینداراوراس کے مویشی اپنی اپنی خوراک سے محروم ہوگئے واپڈا نے اچانک اورقبل ازوقت پانی چھوڑکرمتا ثرین کامعاشی قتل کیاہے زمیندارسراپااحتجاج ہیں اورواپڈا کے ارباب بست وکشاد کوبدعائیں دے رہے ہیں واپڈاسفیدہاتھی ہے جومنگلاڈیم کی تعمیر سے لے کرتوسیع منصوبے تک متاثرین پرظلم کررہاہے ظالم محکمہ ہے جس نے اہل میرپور کاناقابل تلافی نقصان کیاہے ان کے آباواجداد کی قبریں منگلاڈیم کے پانی میں ڈوب دی تھیں انتہائی قیمتی (سونااگلنے والی)ذرخیر زمینیں ان کے پیارے مسکن گھروندے پانی کی نذرکردیے پرکشش پیکیج کادوبار وعدہ کیامگرہرباردھوکہ کیا واپڈا نے منگلاڈیم کی آمدن سے اب تک بے تحاشا کمائی کی ہے اوراہل میرپورکواس کمائی سے ایک پیسہ کافائدہ نہیں ہوا واپڈا اپنے للے تللوں پرخرچ کرتارہاورکررہاہے بڑا عجیب محکمہ ہے خودسرمحکمہ ہے اس بار بہت کم رقبہ پرگندم کی فصل کاشت ہوئی نہراپرجہلم زلزلہ کی وجہ سے بندرہی اورپانی کے ذخیر ے میں کمی نہ ہوئی اورزیادہ تررقبہ پرپانی کھڑا رہاجوتھوڑے سے رقبہ پرفصل کاشت ہوسکی وہ اب اچانک پانی چھوڑے جانے سے زیر آب اگئی ہے اس بارمتاثرین منگلاڈیم کوفصل ربیع کے نقصان کے باعث ناقابل تلافی نقصان ہواہے اورمتاثرین کے معاشی قبل کاذمہ دارواپڈٓہے واپڈا حقو ق کامحافظ محکمہ نہیں بلکہ حقوق کاغاصب محکمہ ہے جس نے ہردور میں متاثرین کے ساتھ ظلم اورناانصافی کی ہے کوروناوائرس سے معاشی بدحالی کاشکار لوگ گندم کی فصل کے منگلاڈیم کے پانی میں ڈو بنے سے بدترین معاشی بدحالی کاشکارہوں گے اورساراسا ل ان مشکلات کاشکاررہیں گے متاثرین خوداورپھران کے مال مویشی پریشانی کاسامناکریں گے متاثرین پرکوروناوبا کے ساتھ ساتھ اپنے معاشی مسائل کے بڑے بوجھ تلے دبے رہیں گے اورمال مویشو ں کے چارے (خوراک) کااضافی خرچہ بھی ایک بڑی آزمائش اورمالی بوبھ ہوگا جوہرحال میں برداشت کرناپڑے گا۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوا رڈاٹ کوم) وزیر حکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال نے راجہ محمدافضل سابق ایم این اے (جہلم) اورراجہ اشفاق ظفرسابق صوبائی وزیرپنجاب (مری) کی وفات پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگوارخاندانوں کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحومین کوان کی ملک وقوم کے لئے شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے راجہ جاویداقبال نے کہاکہ ان کاشمار میاں محمدنوازشریف کے جانثار ساتھیوں میں سے تھاان کی پارٹی کے لئے بیش بہاخدمات تھیں ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی وزیر حکومت نے اہل خانہ سے تعزیت کی اوران مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش نے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحق افراد کونظرانداز کردیاگیاجوناانصافی ہے اس ناانصافی کاازالہ کیاجائے پٹواریوں نے من پسندافراد کااندراج کیاجن کی سفارش نہیں تھی وہ درج نہ کیے گئے من پسندافراد کونوازنے پرپٹواریوں کے خلاف ایکشن لیاجائے مستحق افراد کومکمل نظرانداز کرنے پرایکشن نہ لیاگیاتواس کے سنگین نتائج برآمدہوں گے کوروناوائرس عالمی وبا کی موجودہ خطرناک صورت حال میں بھی پسندوناپسند بہت بڑاظلم ہے اس ظلم پرشدیداحتجا ج کیاجاتاہے مستحق افراد کی اندراج کے لئے گھرگھرسروے کیاجاناتھامگرایسانہیں کیاگیااگرگھرگھرجاکرسروے کیاجاتاتومستحق افراد نظرانداز نہیں ہوتے لہذا اس ناانصافی کافوری طورپرازالہ کیاجائے انہوں نے مستحق افراد کااندراج نہ ہونے کی تحقیقات کامطالبہ کیااوردانستہ طورپرمستحق افراد کونظرانداز کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل لانے کامطالبہ کیاتاکہ آئندہ کوئی غریبوں کیساتھ ناانصافی نہ کرسکے

Show More

Related Articles

Back to top button