DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Traders in Bewal bazaar defy government coronavirus lockdown regulations and open back doors for business

بیول اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دو ہفتوں بعد لاک ڈاون کی سخت خلاف ورزی جاری

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بیول اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دو ہفتوں بعد لاک ڈاون کی سخت خلاف ورزی جاری، سبزی فروٹ دودھ دہی اور گروسری کی دکانوں کو اجازت تھی کہ وہ مخصوص اوقات تک دکانیں کھلی رکھیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ دیگر دکانداروں اور بزنس مینوں نےچور طریقے اور چور دروازے سے بزنس شروع کر رکھے ہیں، موبائیل کارڈ اور ایزی لوڈ،ہارڈوئیر،سینیٹری ،ہول سیل،پکوڑہ سموسہ فروش،بریانی سینٹر اور دیگر دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے تالے کھلے رکھے لیکن شٹر ڈاون کئیے ہوئے ہیں اور گاہک سے فون پر رابطہ کر کے انہیں چیزیں سپلائی کی جا رہی ہیں۔ یہ دکاندار اپنے ملازمین کو دکان کے ارد گرد کھڑے کیے رکھتے ہیں تا کہ گاہک سے رابطہ ہو اور خود شٹر بند دکان کے اندر موجود ہوتے ہیں اگر کوئی چیک کرنے آ بھی جائے ان کے ملازم باہر سے تالا لگا کر وقتی طور پر غائب ہوجاتے ہیں لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ نمو دار ہو جاتے ہیں۔ اس کرونا وباء کے وقت میں عوام کی اسطرح سے لاپرواہی اور بے احتیاطی سخت نقصان دہ ہے۔

یونین کونسل سموٹ کے گاوں ڈھوک مستریاں میں ایک انگلینڈ پلٹ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص

British Pakistani named as Karamat found to be positive with coronavirus in Dhok Mistariyan

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
یونین کونسل سموٹ کے گاوں ڈھوک مستریاں میں ایک انگلینڈ پلٹ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص،کلر انتظامیہ حرکت میں ۔کرامت نامی شخص جس کا تعلق ڈھوک مستریاں سے ہے اس کے ٹیسٹ میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا یے کرامت نام کا یہ بندہ انگلینڈ سے آیا ہوا ہے۔ کلر سیداں کی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور اس شخص کو راولپنڈی منتقل کرنے کے لئیے اس گاوں ڈھوک مستریاں میں پہنچ گئے جبکہ علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button