ایس ایچ اوپولیس تھانہ چکسواری نے عملہ کے ہمراہ گراں فروشی کی شکایات کے ازالہ کے لئے گزشتہ روز فیض پورشریف بازار کااچانک دورہ
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عوام کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ امن وامان کربرقرار رکھنے کے علاوہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی وضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حفاظتی تدابیر اور لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گراں فروشی کوکنٹرول کرنے کی اہم ترین اورشدیدذمہ داریوں کی انجام دہی میں پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نواز کی خدمات مثالی اورشاندارہیں ایس ایچ اوپولیس تھانہ چکسواری نے عملہ کے ہمراہ گراں فروشی کی شکایات کے ازالہ کے لئے گزشتہ روز فیض پورشریف بازار کااچانک دورہ کیاکریانہ سٹورز اورسبزی فروٹ کی دکانوں کاتفصیلی دورہ کیانرخ نامے چیک کیے اوردکانداروں کومقررہ نرخ نامہ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ کوروناوائرس سے پیداشدہ صورت حال کاتقاضاہے کہ دکانداردیانتداری کامظاہرہ کریں اورمشکل کی اس گھڑی میں ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اوراشیائے خوردونوش ارزاں ریٹ پرفروخت کریں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے باز پرس کی جائے گی عوام بلاضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں گھروں تک محدودرہیں کوروناوائرس کی روک تھام میں حکومتی ہدایات پرعمل کریں قانون شکن قانون کی گرفت میں آئیں گے قانون کااحترام ہرشہر ی کافرض ہے انسپکٹرچودھری وسیم نواز ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری نے بازار کے دورے کے بعد منگلاڈیم کے مضافاتی علاقوں کادورہ بھی کیا معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوازاورعملہ کی شاندارکارکردگی کوسراہا اورخرا ج تحسین پیش کیاہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگری بہادریونین کونسل فیض پورشریف کے سیاسی وسماجی راہنما چودھری منیر اختر حال مقیم نیویارک امریکہ نے اپنے ایک ٹیلی فونک بیان میں کہاہے کہ کوروناوائرس خطرناک عالمی وبا ہے اس موذی مرض سے بچنے کاواحدطریقہ حفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل کرناہے حکومت اورانتظامیہ نے عوام کی جانیں بچانے کے لئے لاک ڈاؤن کیاہواہے اس پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لئے پولیس بھرپوراقدمات کررہی ہے افواج پاکستان کے افسران وجوان معاونت کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں ڈاکٹرز پیرامیڈکل سٹاف نرسیں ہمارے ہیرواور سپاہی ہیں جو کوروناکے مریضوں کاعلاج کرنے کی اہم ترین ذمہ داری اداکررہے ہیں صحافی صحافتی فرائض انجام دے ہیں یہ سب ہمارے ہیروہیں ہم ان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جواپنی جان ہتھیلی پررکھ کراپناقومی فریضہ کماحقہ اداکررہے ہیں ہمیں اپنے ہیروز پرفخر ہیں اور ان کی عافیت کے لئے دعاگوہیں جولوگ اب بھی حفاظتی تدابیر پرعمل کرنے میں غفلت کررہے ہیں وہ ذمہ داری کامظاہرہ کریں گھرو ں تک محدود رہیں بلاضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں کوروناخود کسی کے گھرنہیں آتالوگ خودباہرجاکراسے اپنے گھرلاتے ہیں احتیاط کریں اپنے آپ کوکوروناسے بچائیں انہوں نے پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نواز اورعملہ کی کارکردگی پراطمینا ن کااظہارکیاہے اورانہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔