DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Three people from Kanoha loose their lives due to coronavirus in UK

کلرسیداں کی یوسی کنوہا کے موہڑہ وینس سے تعلق رکھنے والے تین افراد تین دنوں میں برطانیہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں کی یوسی کنوہا کے موہڑہ وینس سے تعلق رکھنے والے تین افراد تین دنوں میں برطانیہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے برطانیہ کی 36سالہ پاکستانی نژاد نرس حریما نسرین برمنگھم کے نواحی شہر والسال کے ہسپتال میں کرونا مریضوں کی جانیں بچاتے بچاتے خود بھی اس کی لپیٹ میں آکر زندگی کی بازی ہار گئی دوسرے جاں بحق ہونے والے محمد خلیل تھے جو والسال میں مقیم تھے ان کی کوئی اولاد نہ تھی یہ معروف عالم دین پیر عبدالقادر کے قریبی ساتھی تھے یہ سابق نائب ناظم کنوہا راجہ طارق کے چچا بھی تھے تیسرے جاں بحق ہونے والے حاجی ولایت حسین تھے یہ سابق نائب ناظم کنوہا راجہ اظہر اقبال کے خسر تھے اس طرح برطانیہ میں مقیم کلرسیداں کے گاؤں موہڑہ وینس سے تعلق رکھنے والے تین افراد وہاں پر کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Kallar Syedan; Three people from Kanoha have lost their lives to coronavirus in UK amongst them are Areema Nasreen, Mohammad Khalil and Haji Walliyat Hussain.

کلرسیداں کا شہری مختار منہاس برطانیہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق

Mukhtar Minhas of Dhok Gali Wali, Maniyanda passed away due to coronavirus in Coventry, UK

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں کا شہری مختار منہاس برطانیہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق،تعلق گاؤں منیاندہ سے تھا جب کہ ملائیشیا میں 23سالہ پاکستنانی کی طبیعت ناساز ہونے پر وزیراعظم کے میر زلفی بخآری کی مداخلت پر سفارتی عملہ اس کے گھر پہنچ گیا پہلا واقعہ برطانیہ کے شہر کوونٹری میں پیش آیا جہاں منیاندہ کے معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد یونس منہاس کے خاندان کے چار افراد کرونا کی لپیٹ میں آگئے ان کے داماد چوہدری مختار منہاس کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیاجہاں وہ ہفتوں بعد بھی جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے انہیں کوونٹری میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ ملائیشیا میں مقیم موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کے 23سالہ نوجوان فرخ شہزاد کی طبیعت بھی خراب ہو گئی اور ہسپتال نے غیر ملکی قرار دے کر سہولیات کی فراہمی سے معذرت کر لی بعد ازاں زلفی بخاری کی مداخلت پر وہاں موجود سفارتی عملہ نوجوان کے گھر پہنچ گیا جہاں سے ان کے خون کے نمونے کے کر لیبارٹری ارسال کر دیئے جہاں سے رپورٹ درست آنے پر مریض اور اس کے والدین نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

جنوبی افریقہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین عبدالخالق کرونا وائرس سے جاب بحق ہو گئے

Pakistani businessman Abdul Khaliq becomes 1st victim of coronavirus in South africa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔جنوبی افریقہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین عبدالخالق کرونا وائرس سے جاب بحق ہو گئے ڈربن میں تدفین کر دی گئی مرحوم کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تھا اور یہ برسوں سے اپنی فیملی کے ساتھ ڈربن میں اپنا بزنس چلا رہے تھے اوران کا کاروباری سلسلے میں چین جانا لگا رہتا تھا انہیں چند ایام قبل کرونا کا مرض لاحق ہوا اور یہ اسے معمول کا نزلہ زکام سمجھ کر گھر ہی اس کا علاج کراتے رہے جب طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ڈربن کے ہسپتال لے جایا گیا وہاں ان کی لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کرونا کا مریض قرار دے دیا گیا اور وہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے انہیں ڈربن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جنوبی افریقہ میں کرونا سے کسی پاکستانی کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے مرحوم صوم و صلوات کے پابند اور مسلم کیمونٹی میں معروف تھے پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالق داد بھٹی اور ذوالفقار علی نے مرحوم کی اچانک وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

روات پولیس نے خود کو وزیراعظم کا نائب پی اے کہلوانے والے ملزم ملک خاور اور ان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا

Three arrested with fake police lights on their vehicle by Rawat police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔روات پولیس نے خود کو وزیراعظم کا نائب پی اے کہلوانے والے ملزم ملک خاور اور ان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس کے اے ایس آئی اظہر اقبال گزشتہ شب بسالی موڑ پر معمول کی گشت پر تھے انہوں بسالی موڑ پرایک گاڑی کو روکا جس پر پولیس کی فلیشر لائٹ لگی ہوئی تھی گاڑی میں ملزمان جہانزیب مقصودولد مقصود علی،محمداویس ولدملک سخاوت،شرجیل ولد ساجدملک ساکنان بسالی موجود تھے۔گاڑی کو ملک خاور ولد سیاب سکنہ بسالی چلا رہا تھا پولیس کے روکنے پر خود کو وزیراعظم کا نائب پی اے ظاہر کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر چڑھائی کردی اور برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ تم کو میری گاڑی روکنے کی ہمت کیسے ہوئی میں صبح تک سارا تھانہ معطل کرا دوں گا۔ اس نے پولیس کو سنگیں نتائج کی دھمکیاں بھی دیں روات پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے گرفتار ملزمان کو ضمانت پررہا کر دیا۔

بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب اور ضرورت مند لوگوں میں اس پروگرام کے ناقدین کے ہاتھوں پیسے ملے۔ اظہر محمود بھٹی

Public are benefiting from Be Nazir Bhutto income support scheme, Azhar Mahmood Bhatti, PPP

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے تقسیم کر کے سلیکٹڈ ٹولے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ بھی ن لیگ کی طرح دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر نام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ملک میں بسنے والے غریبوں کو یہ بات سمجھ لینی چائیے کہ واحد پاکستان پیپلز پارٹی ہی ایسی جماعت ہے جسے ان کا احساس ہے اور جو عوام کی بات کرتی ہے۔ کرپشن کرپشن کا راگ سنتے سنتے ہمارے کان پک گئے ہیں میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا یہ کر دونگا وہ کر دونگا مگر صرف دو سال ہی میں ان بھکاریوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا اپنے دائیں بائیں آٹا چور چینی چور بٹھا کر کر پشن کے خاتمے کا دعویدار تو ان چوروں ڈاکوؤں کا سردار نکلا، انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ آج ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے جب بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب اور ضرورت مند لوگوں میں اس پروگرام کے ناقدین کے ہاتھوں پیسے ملے۔ یہی اس پروگرام کی شفافیت کیلیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عنقریب کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ اس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی خوشخبری بھی سنیں گے۔ اور بہت جلد اس ملک میں لخت جگر محترمہ شہید رانی کی قیادت میں ایک فلاحی اور انقلابی حکومت قائم ہوگی۔

پورے ملک میں الخدمت اس وقت منظم انداز میں آگاہی مہم،راشن اور تیار کھانے کی تقسیم

Al Khidmat foundation donating food to public

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔صدرالخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں محمد توقیر اعوان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں الخدمت اس وقت منظم انداز میں آگاہی مہم،راشن اور تیار کھانے کی تقسیم کیساتھ ساتھ ہسپتالوں اور عملے کیساتھ کرونا وائرس کیخلاف جدوجہد میں عملی طور پر شریک ہے۔بے لوث رضاکاروں نے ہر مشکل اور آفت میں قوم کی خدمت کی ہے اور کرونا کیخلاف جدوجہد میں بھی الخدمت کے رضاکار فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح اس بار بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں۔کرونا وائرس کے باعث کلر سیداں اور گردونواح میں لاک ڈاؤن کے متاثرین میں پانچ سو کے قریب دیہاڑی دار مزدوروں میں فری راشن اور عوام الناس میں تین ہزار ماسک،سو کے قریب سینی ٹائزرز بوتلیں اور چھ ہزار دستاتیں تقسیم کر چکی ہے اور یہ سلسلہ کرونا وائرس کی وبائی امراض کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔امدادی راشن کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کیلئے اچھی ساکھ کے حامل معززین کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سمیت مختلف مقامات پر قائم کئے گئے کیمپوں میں صابن سے ہاتھ دھونا کا طریقہ اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اگاہی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے تا کہ عوام میں اس موذی مرض سے بچاؤ کا شعور پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیرو زہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کلر سیداں اور گردونواح میں 130 سے زائد مساجد کو کرونا وائرس سے محفوظ کرنے کیلئے اپنے رضاکاروں کی مدد سے کیمیکل کے ذریعے دھلائی کی جائے گی اور اسپرے کر کے ان مساجد کو واش کیا جائے گا۔امیر کلر سیداں زون جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے محدود وسائل میں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے اور ضرورت مندوں کی مالی معاونت میں پیش پیش ہے۔

مرزا خالد محمود کو ڈیفنس کا شیڈو منسٹر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد

Mirza Khalid Mahmood congratulated on being appointed shadow defence Minister

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں کی یوسی سموٹ کے گاؤں کاہلیاں کے شیخ محمد زاھد اور شیخ محمد شہزاد نے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ مرزا خالد محمود کو ڈیفنس کا شیڈو منسٹر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button