حلقہ این اے ستاون میں لاکھوں روپے کا سامان تقسیم مری، کوٹلی ستیاں کے بعد راشن سے بھرے ٹرک کہوٹہ لائے جو ہر یوسی کی سطح پرتقسیم کیا جائے گا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ این اے ستاون میں لاکھوں روپے کا سامان تقسیم مری، کوٹلی ستیاں کے بعد ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ نے حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مثاتر دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے لاکھوں روپے کے راشن سے بھرے ٹرک کہوٹہ لائے جو ہر یوسی کی سطح پرتقسیم کیا جائے گا اس موقع پر راجہ وحید احمد خان سینئر رہنماء پی ٹی آئی،فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد آف بھورہ حیال،صدر آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن راجہ سعید احمد،راجہ الطاف حسین آف مواڑہ،تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید احمد ستی، فوکل پرسن تعلیم کرنل ظفر عباسی سمیت دیگر عہدیدار ن موجود تھے اس موقع پر صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمو د مر تضیٰ نے کہا کہ میں نے اپنی ایک تنخواہ کہوٹہ کے لیے وقف کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے عہدیدران گھر گھر راشن دیں گئے تمام مخیر حضرات ہمارے اس پروگرام میں میں تعاون کر یں اتنی بڑی آفت کا سب مل کر مقابلہ کر یں گئے اب تو غیر مہذب لوگ بھئی زمین کے بدلے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں حکومت 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے دی رہی ہے انہوں نے اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں راجہ وحید احمد خان سینئر رہنماء پی ٹی آئی،راجہ الطاف حسین آف مواڑہ،تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید احمد ستی شامل ہیں جبکہ چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمو د مر تضیٰ اپنی طرف سے بیور کھلول میں راشن تقسیم کر یں گئے۔
تحصیل کہوٹہ میں صحت کے حوالے سے مزید اقدامات کرینگے ریسکیو 1122کے فعال ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا
Rescue 1122 will provide relief to the public in Kahuta Tehsil
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سر دار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں صحت کے حوالے سے مزید اقدامات کرینگے ریسکیو 1122کے فعال ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا ایم این اے صداقت علی عباسی بہت جلد فائر برگیڈ کی گاڑی اور دیگر جدید مشینری بھی مہیا کر دیں گئے ہسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ایمر جنسی وارڈ کی تعمیر بھی شروع ہے سرجن ڈاکٹر تعینات کر دیا گیا ہے انشا اللہ مزید کمی بھی پوری کرینگے پی ٹی آئی حکوت نے صحت کارڈ احساس پروگرام اور دیگر فلاحی پروگرام شروع کر کے غریب عوام کو ریلیف دیا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنماء سر دار ارشد مجید نے کیا انھوں نے کہا کہ ہر یو سی میں کرونا وائرس کے متاثرین اور بے روزگارلوگوں کی فہرستیں تیاری کے مراحل میں ہیں انشا اللہ بہت جلد انکو 12ہزار فی کس کی مد میں ملے گا انھوں نے عوام سے کہا کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی متاثر ہے انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کر کے اور اپنے گھروں میں رہ کر ہم اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں مشکل وقت ختم ہو جائیگا پی ٹی آئی غریبوں کو ہر ممکن ریلیف دیگی بلا تفریق عوام کی خدمت ہمارے قائد عمران خان کا مشن ہے۔
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ “ستو”پی کے سو گئی۔ کہوٹہ شہر میں دکانداروں کے من مانے ریٹس
Tehsil authorities fail to control traders over pricing
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ “ستو”پی کے سو گئی۔ کہوٹہ شہر میں دکانداروں کے من مانے ریٹس، سبزی،پھل، اشیائے خوردونوش کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے حکومت کو بد نام کیا جانے لگا۔ آٹا، چینی، گھی، دالیں سمیت تمام اشیاء کے نہ صرف من مانے ریٹس بلکہ ذخیرہ اندوزی بھی جاری ہے۔ با اثر مافیا کے آگے اے سی کہوٹہ بے بس ہیں۔ سب اچھا کی رپورٹ دیکر انتظامیہ بری الزمہ ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔