DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Accident on Kotli Sattian road as family were travelling to Malot Sattian, Injured admitted at thq hospital

راولپنڈی کو ٹلی ستیاں رو ڈ پر ٹریفک حا دثہ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… راولپنڈی کو ٹلی ستیاں رو ڈ پر ٹریفک حا دثہ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا تفصیلا ت کیمطا بق راولپنڈی سے ملوٹ ستیاں جاتے ہوے چھینٹ کے مقام پر کار گہری کھائی میں جاگری کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یونین کانسل ملوٹ ستیاں کے رہائشی خان نامی شخص کی بیوی بہو اور بیٹی جوبتایا جا رہا ہے کہ مصریال راولپنڈی میں رہائش پزیر ہیں ملوٹ ستیاں جارہے تھے کے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے جن کو 1122 کے ذریعے فوری طور پر کوٹلی ستیاں پہنچایا گیا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Kotli Sattian; A Family of Malot Sattian traveling from Pindi were involved in a accident in which the vehicle they were traveling in fell steep hill. The family were taken to thq hospital are injured but safe.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… آرایچ سی لہتراڑ کے انچا رج ڈاکٹر اعجاز نے میڈیا نما ئندگا ں کو بتا یا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے مکمل تیار ہیں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کو ٹلی ستیاں کے آر ایچ سی لہتراڑ میں بھی کرونا کے مریضوں کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی آئسولیشن وارڈ قائم کر دگئی سٹاف کو مخصوص لباس فراہم کر دیا گیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اعجاز نے صحافیوں کو بتایا کہ ان مساعد حالات کے باوجود ہم مکمل طور پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں سٹاف کی حاضری کو 100% یقینی بنایا جارہا ہے اور مریضوں کو باقی بیماریوں کے علاج کے علاوہ کرونا کے لیے آگہائی فراہم کررہا ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان تحریک انصا ف حلقہ پی پی 6 کے رہنما ء معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد احسان ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن کا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا احساس ایمرجنسی کیش ریلیف کا آغاز کر دیا گیا وزیر اعظم عمران خان کا نہ صرف ہر فیصلے ہر تقریر کا محور محنت کش مزدور بلکہ عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکل صورت حال میں جہاں لاک ڈاون کی بات ہوتی رہی وہی عمران خان کا محنت کش مزدور کی فکر بڑھتی گئی ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش ریلیف کا آغاز ہوچکا ہے جس کیمطا بق ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 12000 روپے دئے جا رہے ہیں اس موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کئے جا رہے ہیں بلکہ بہترین انتظام بھی کیا گیا ہے کرونا کیوجہ سے بیروزگار ہونے والے شہری عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں
ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ کوء وزیراعظم غریب کا سوچ رہا ہے نہ کوئی سفارش کی نہ کسی کے پاس جانے کی ضرورت پڑتی ہے ایک ایس ایم ایس کے ذریعے مستحق خاندا نوں کو 12000 روپے دینے کے لیے بلا یا جا تا دیہاڑی نہ لگنے کے مزدوروں پر پہلے بھی موقعے آئے لیکن پہلا وزیراعظم ہے جس کومزدوروں اور مستحق طبقے کا احسا س ہوا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی عمران خان کو کامیاب کریں، جو نیک نیتی سے غریبوں کئلے کوشش کر رہے ہیں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پہلے مرحلہ میں کو ٹلی ستیاں کی بی آئی ایس پی سے پہلے سے رجسٹرڈ 819 مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم،امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے تحصیل بھر میں 02مختلف مقامات کرو ر اور کو ٹلی ستیاں میونسپل کمیٹی آفس میں خصوصی سنٹرز/کیش سائٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جس میں پہلے روز 28خواتین کو 12000روپے فی کس کے حساب سے پے منٹ کی گئی، ان کیش سنٹر ز سے امدادی رقوم کی تقسیم کا مقصد کرونا وائرس وباء کے حفاظتی اقدامات کے تحت سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہو ئے کرونا پروٹو کو ل کویقینی بنانے کیلئے عمل میں لا یاگیا۔اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر بی آئی ایس پی راجہ محمد عثما ن نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تحصیلکو ٹلی ستیاں میں 02مختلف مقامات کرو ر اور کو ٹلی ستیاں میونسپل کمیٹی آفس سے امدادی رقوم تقسیم کی جا ئیں گی۔جبکہ حبیب بنک، اور بی آئی ایس پی کا عملہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رقوم جاری کر رہا ہے۔پہلے سے رجسٹرڈ مستحق خواتین کو وزیرا عظم احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت 12ہزار روپے فی کس بذریعہ ایزی پیسہ دیئے جا رہے ہیں۔دوسرے مرحلہ میں اس پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کروانے والے مستحقین کو بھی منظوری کے بعد ان ہی سنٹر سے رقوم تقسیم کی جا ئیں گی۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف امداد آن لائن پروگرام کے تحت مصدقہ رجسٹرڈ افراد کو بھی ضلعی انتظامیہ کو فہرستیں موصول ہو نے کے بعد حکو مت کے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق رقوم کی تقسیم بھی ان سنٹر ز سے کی جا ئے گی

Show More

Related Articles

Back to top button