London; Dr Syed Zeeshan Haider of Rawalpindi dies of coronavirus at Queens hospital in London
برطانیہ پوٹھوار سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید ذیشان حیدر لندن میں انتقال کر گئے۔
لندن(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) برطانیہ میں مقیم راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید ذیشان حیدر لندن کے کوہین ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے دو ہفتے قبل کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ڈاکٹر ذیشان حیدر 1964 کو برطانیہ آئے تھے اور NHS میں سنتالیس سالہ خدمات ہیں ڈاکٹرصاحب کورنا کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی تھے کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں کل بھی سات سو چھیاسی اموات ہوئی عوام اس وائرس کی وجہ سے سخت پریشان ہیں گھروں سے باہر بھی نہیں نکلتے گھر کے اندر بھی خوف میں مبتلا ہیں۔
لوٹن کی ایک بزرگ شخصیت حاجی ملک فضل داد رحلت کر گئے
Haji Malik Fazal dad passed away in Luton
لوٹن (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) لوٹن کی ایک بزرگ شخصیت حاجی ملک فضل داد رحلت کر گئے۔ بروز پیر مقامی قبرستان میں ممتاز عالم دین علامہ قاضی عبد العزیز چشتی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کرکے سپردخاک کر دیا گیا۔ کمیونٹی نے مرحوم کے قریبی عزیزوں ملک اعجاز، ملک نواز، شہباز ملک، گل فراز ملک، سرفراز ملک سمیت دیگر خاندان سے تعزیت کی ہے۔
پی پی برطانیہ کے رہنما وحید بٹ کورونا سے انتقال کرگئے
PPP Activist Waheed Butt passed away after suffering from coronavirus
لندن(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما وحید بٹ کورونا وائرس کےسبب برمنگھم کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، نائب صدر ریاض کوہمروی ،ظاہر ڈار ،جنرل سیکرٹری اظہر اقبال بڑالوی، رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آغا تنویر اقبال، سینئر رہنما پیپلز پارٹی برطانیہ ریاض خان، خواجہ معین الدین سید، پیپلز پارٹی لندن کے صدر میاں سلیم، جنرل سیکرٹری راجہ افتخار، نائب صدر اسد نواز، سیکرٹری اطلاعات فخر عمرانپیپلز یوتھ برطانیہ کے سینئر نائب صدر وحید اقبال، شعبہ خواتین برطانیہ کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی نے وحید بٹ مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اورلواحقین کو صبر و جمیل کیلئے دعا کی ہے۔مرحوم وحید بٹ کا سابقہ تعلق لاہور سے تھا اور وہ بےلوث پیپلز پارٹی کے جیالے تھے۔