یک نہ شددوشد کوروناوباسے پریشان عوام کو گند م کی فصل منگلاڈیم کے پانی میں ڈوبنے سے ایک اورپریشانی درپیش
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) یک نہ شددوشد کوروناوباسے پریشان عوام کو گند م کی فصل منگلاڈیم کے پانی میں ڈوبنے سے ایک اورپریشانی درپیش ہے متاثرین منگلاڈیم کی گندم کی تیارفصل منگلاجھیل کے پانی میں ڈوب رہی ہے منگلاجھیل کے زیرآب ایک وسیع رقبہ پرکاشت گند م کی فصل جھیل میں قبل ازوقت پانی بھرنے سے پانی کی نذر ہورہی ہے جس سے متاثرین کوناقابل تلافی نقصان ہورہاہے سارے سال کی کمائی پانی میں ڈوب رہی ہے جس سے متاثرین منگلاجھیل سخت پریشان سارے سال کااناج ڈوب جائے گاکوروناوائرس کی وبا سے پریشان غریب متاثرین سخت بے چین ہیں ضلع میرپور کی تحصیل میرپور کے حلقہ نمبرچار کھڑی شریف اورمیرپور شہر میں گزشتہ سال آنے والے زلزلے سے نہرجہلم متاثرہوئی جس کی وجہ سے نہربندہے اورمنگلاجھیل کے پانی کے ذخیرہ میں اضافہ ہورہاہے اس سال بارشیں بھی معمول سے زیادہ ہوئی ہیں منگلاجھیل کے پانی میں قبل ازوقت اضافہ ہورہاہے اورفصل ربیع زیر آب آرہی ہے متاثرین منگلاجھیل کی بڑی تعداد زمندارروں کی ہے اوران کی گزر بسر کازیادہ تردار مدار منگلاجھیل کے زیرآب رقبہ پرکاشت فصل ربیع سے حاصل ہونے والے غلہ پرہوتاہے اورمال مویشی کاسال بھرکاچارہ بھی بھوسہ کی صورت میں حاصل ہوتاہے اب کی بارپوراسال اناج اورجانوروں کے لئے چار ہ خریدناپڑے گاغریب کسانوں کے لئے یہ سال تنگ دستی کاسال ہوگا کوروناوائرس سے پریشان لوگ مزیدپریشانی کاشکارہوگئے ہیں متاثرین نے واپڈاکامطالبہ کیاکہ بچی کچھی فصل کوبچایاجائے اورچنددنوں کے لئے مزیدپانی ڈیم میں نہ بھراجائے اس سال مطلوبہ رقبہ پرگند م کاشت نہیں ہوسکی کیونکہ نہربندرہی اورپانی کی نکاسی کم ہوئی اورجھیل کے ذخیرہ میں بھی کمی نہ ہوسکی اورکم رقبہ پرفصل کاشت ہوئی متاثرین منگلاڈیم کی تیارفصل کوپانی کی نذرہونے سے بچانے کے لئے جھیل میں پانی بھرنے کاعمل کچھ دنوں کے لئے روک دیاجائے اورمتاثرین کوزیادہ نقصان سے بچایاجائے انہیں اپنی تیارفصل کوسنبھالنے کی مہلت دی جائے۔