محکمہ ہیلتھ کے ریر انتظام اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر کے احکامات پر کہوٹہ شہرمیں سپرے کاکام جاری
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
محکمہ ہیلتھ کے ریر انتظام اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر کے احکامات پر کہوٹہ شہرمیں سپرے کاکام جاری۔ محکمہ ہیلتھ کے سینٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، چوہدری قلب نے کلورین واٹر سے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ، ایم ایس آفس، اے سی آفس، اہم چوراہوں، مصروف شاہراہوں اور عمارتوں پرسپرے کیا۔ سکیورٹی، صفائی، سپرے کے شاندار انتظامات پر شہریوں کا محکمہ ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ زیب النساء ناصر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر راجہ خالد، چیف میونسپل آفیسر مخدوم احمد بلال، تحصیل سینٹری انسپکٹر رانا غلان مرتضیٰ، سینٹری انسپکٹر تحصیل کہوٹہ چوہدری قلب، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان، ایس ایچ او کہوٹہ حافظ مرزا آصف اور انچارج آر۔ ڈبلیو۔ ایم سی کہوٹہ راجہ اسحاق، سپروائزر نذیر، عمران رشید، راجہ عامر اشتیاق، محمد نذر کیانی، احمد سعید قریشی میونسپل آفیسر فنانس کی کارکردگی کو شاندا ر الفاظ میں سراہا ہے۔ اور کہا ہے کہ کہوٹہ شہر میں نہ صرف کلورین واٹر سپرے، سکیورٹی، صفائی اور لاک ڈاؤن احکامات پر سختی سے عمل در آمد کر کے انتظامیہ اور پاک فوج کے افسرا ن و ملازمین کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سرجن ڈاکٹر کی خالی آسامی پر تعیناتی کر دی
Local elected leaders appoint surgeon at THQ hospital
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سرجن ڈاکٹر کی خالی آسامی پر تعیناتی کر دی۔ ڈاکٹر اسد عامر نے سرجن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ریسکیو 1122اور دیگر سہولیات فراہم کر کے جلد افتتاح کرینگے۔ ان خیا لات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی مشاورت سے ہم دونوں نے مل کر سرجن کی خالی آسامی مکمل کیاہے۔ جبکہ ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف کی آسامیاں بھی مکمل ہو نگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ میں ریسکیو 1122کو فعال کرنے، ایمبولینس وغیرہ کی فراہمی کے حوالے سے جلد افتتاح کیا جائے گا۔