DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Sanitisers delivered for public use at Jammia Masjid and municipal committee Chakswari

چودھری عظیم بخش نے چکسواری کی جامع مساجداورمونسپل کمیٹی چکسواری میں سینی ٹائزرز کی تنصیب کے بعدآستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوار حرم فیض پورشریف میں بھی سینی ٹائرز نصب کروادیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش نے چکسواری کی جامع مساجداورمونسپل کمیٹی چکسواری میں سینی ٹائزرز کی تنصیب کے بعدآستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوار حرم فیض پورشریف میں بھی سینی ٹائرز نصب کروادیااس موقع پرمونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب قاری حافظ مسعود الرحمن اویس مغل چودھری اورنگ زیب اوردیگرموجودتھے یونین کونسل فیض پورشریف کے عوام نے چودھری عظیم بخش کے جذبے پرانہیں خراج تحسین پیش کیااوران کے جذبے کوسراہااورکہاکہ کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ میں وہ بھرپور حصہ لے رہے ہیں انہوں نے چکسواری اوردیگرعلاقوں میں ماسک اورگلوز بھی تقسیم کیے عوام نے مونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب اور ان کے عملہ کی شاندار کارکردگی پرانہیں بھی خراج تحسین پیش کیا

Chakswari, AJK; Due to efforts of Ch Azeem Buksh Sanitisers delivered for public use at Jammia Masjid and municipal committee Chakswari.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) خواجہ محمداحتشام سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے والے اداروں افواج پاکستان پولیس ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل سٹاف سماجی تنظیموں کے عہدیداران اورصحافیوں کوخرا ج تحسین کیاہے اورکہاکہ عوا م کی جانیں بچانے کے لئے باہرڈیوٹی دینے والے ہمارے ہیروہیں کوروناسے نبرد آزماہیرو ز کوان کی جدوجہدپرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہیں جوکوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں حکومتی اورانتظامیہ کی ہدایات پرعمل کررہے ہیں اورحفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل کررہے ہیں اوراپنے گھروں پررہ کرکوروناکی روک تھام میں اپنے حصہ کاکرداراداکررہے ہیں انہوں نے ان لوگوں سے اپنے گھروں پررہنے کی اپیل کی جوبلاوجہ گھروں سے باہرنکلنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوا زاوران کے عملے کی کاکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے اورانہیں چکسواری اورگردونواح میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار کردار پرخراج تحسین پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button