بیول اور گردونواح میں موبائیل کارڈ اور ایزی لوڈ دستیاب نہیں
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔بیول اور گردونواح میں موبائیل کارڈ اور ایزی لوڈ دستیاب نہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیول اور گردونواح میں ایزی لوڈ کی دکانیں بند ہیں جبکہ تمام بیکرز میں موبائل کارڈ دستیاب نہیں ہیں جس سے لوگوں کو اپنے دوستوں رشتہ داروں سے رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ بیکری مالکان نے کہا کہ موبائل کارڈز کمپنیوں کی طرف سے سو روپے والا کارڈ ہمیں بھی سو روپے میں مل رہا ہے ہم اسکو 110روپے میں فروخت نہیں کر سکتے مہنگا کارڈ لینے میں صارفین میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے لوگوں نے حکومت اور کمپنیوں سے اپیل کی کہ ایک ایزی پیسہ اور ایزی لوڈ کی دکانیں کھولی جائیں اور دوسرا موبائل کارڈ سابقہ قیمتوں میں مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔شرقی گوجرخان کے چھوٹے بڑے شہر قاضیاں،بھڈانہ،حبیب چوک،دریالہ،بیول میں لاک ڈاؤن کی پابندی کی جا رہی ہے۔سبزی فروٹ کریانہ سٹور چکن،بیکری اسپتال میڈیکل سٹور کھلے ہوئے ہیں جبکہ بیول مین بازار،بیول جبر روڈ،بیول گوجرخان روڈ،بیول کلر روڈ،قاضیاں بھڈانہ کی تمام مارکیٹیں دکانیں پلازے ہوٹل مکمل طور پر بند ہیں لوگ لاک ڈاؤن کی مکمل طور پر پاسداری کر رہے ہیں سارا دن لوگ گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی سے کرنا وائرس کی خبروں سے لمحہ بہ لمحہ باخبر ہو رہے ہیں اور تمام احتیاطی تدابیروں پر سختی سے عمل کر رہے ہیں بیکری کریانہ سٹور سبزی فروٹ گوشت اسپتال میڈیکل سٹورشام پانچ بجے باقاعدگی کے ساتھ بند کر دئے جاتے ہیں بازار ویرانے کا منظر پیش کر رہے ہیں صرف بیول اڈہ چوک پر صبح سویرے مزدور کی ٹولیاں مزدروری اور امداد کی منتظر نظر آتی ہیں جو انتظار کے بعد خالی ہاتھ واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔