شرقی گوجرخان میں پتنگ بازی کا موسم عروج پر،نیلے آسمان پر رنگ برنگے پتنگ فضاوں میں بلند
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
شرقی گوجرخان میں پتنگ بازی کا موسم عروج پر،نیلے آسمان پر رنگ برنگے پتنگ فضاوں میں بلند،ہر طرف بو کاٹا بو کاٹا کی آوازیں بلند۔ بیول اور اس کے دیگر قریبی بستیوں میں آج کل بسنت کا موسم خوب انجوائے کیا جا رہا ہے بالخصوص نوجوان سر شام اپنے اپنے چھتوں پر اور کھلی جگہوں میں جا کر پتنگ اڑاتے ہیں اور پیچا ڈالتے ہیں پیچا ڈالنا اور پتنگ کاٹنا بہت ہی تجسس آمیز مرحلہ ہوتا ہے خصوصا اس وقت جب بو کاٹا بو کاٹا کی آوازیں بلند ہوتی ہیں اور ہر طرف ہو ہو ہاہا کی صداوں سے سب مزا اٹھاتے ہیں اور للکار لگاتے ہیں۔ یہ نوجوان خوبصورت رنگ برنگی پتنگ خریدنے کے ساتھ ساتھ نہایت قیمتی اور عمدہ کوالٹی کی ڈور بھی خریدتے ہیں جس کی وہ پتنگ کاٹتے وقت شیخیاں بھی مارتے ہیں۔ یوں یہ نوجوان کرونا سے بے خبر اپنا وقت خوب لطف اٹھاتے ہیں جبکہ ان کہ ساتھ ساتھ ایک بریگیڈ پتنگ لوٹنے والا بھی ہے جو کہ ہر وقت منہ آسمان کی طرف اٹھائے پتنگ کٹنے کا انتظار کرتا ہے اور پھر جونہی پتنگ کٹی یہ بریگیڈ ہلہ شیری بھاگم بھاگ پتنگ لوٹنے میں کسی بھی رکاوٹ کی پرواہ کئیے بغیر پتنگ حاصل کر کے ہی رہتا ہے۔
پتنگ لوٹنے پر جھگڑا ،ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کو چھرا گھونپ دیا
Basnat day row over kite leads to youngster being stabbed in Bewal
بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
پتنگ لوٹنے پر جھگڑا ،ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کو چھرا گھونپ دیا جس کی حالت غیر ہونے پر اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ بیول میں دو جوانوں کے گروپ میں پتنگ بازی یا کسی اور بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیا جس پر ایک پارٹی کے جوان نے دوسری طرف کے ایک جوان کو چھرا گھونپ دیا جو کہ اس کے پیٹ میں کافی گہرا لگا جسے فوری طور پر راولپنڈی بھیج دیا گیا ہے یہ جوان جسے چھرا گھونپا گیا ہے پٹھان فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔
مڈل کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
Annual middle exam results announced
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔مڈل کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول کا نتیجہ 78فیصد رہا اس شاندار کامیابی پر معززین علاقہ نے پرنسپل محمد فاروق و جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ادارہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی شاندار نتائج دکھائے گا اور علاقے کا نام روشن کرے گا۔
تعزیت
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔صحافیوں کا تعزیتی اجلا س زیرصدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں جہانگیر افضل،شیخ محمد اخلاق،وقاص الرحمن وارثی،شیخ ممراز،راجہ طارق ایوب،راجہ صابر صدیقی نے مسلم لیگی رہنما راجہ زاہد حسین کے چچا راجہ ریاست حسین کو کورونا وائرس کے باعث لندن میں انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعاکی۔