حالیہ بارشوں نے بیول،قاضیاں،بھڈانہ اور دیگر قصبات میں فصلوں کی تباہی مچا دی
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔حالیہ بارشوں نے بیول،قاضیاں،بھڈانہ اور دیگر قصبات میں فصلوں کی تباہی مچا دی ہے وہاں سڑکوں اور بازاروں کی نکاسی کا نطام بھی تباہ کر کے رکھ دیا بارشوں کی وجہ سے زمین تالاب میں تبدیل ہو چکی ہیں جس سے فصلوں کو بڑی حد تک نقصان پہنچا ہے جس سے زمینداروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اندیشہ ہے کہ گندم کی فصل میں حالیہ بارشوں کی تباہی کی وجہ سے پیداوار میں بڑی حد تک کمی واقع ہو گی جبکہ دوسری طرف شرقی گوجرخان کی تمام سڑکیں حکومتی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں تمام سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جہاں پانی کھڑا ہے جسکی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ بیول بازار میں چند عرصہ قبل اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہونیوالی نکاسی کا نطام مکمل ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں بازار تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔