DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; In view of the current situation arising out of the coronavirus, the steps taken by the Government of Pakistan and Azad Kashmir are praised

کوروناوائرس سے پیداشدہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان اورحکومت آزادکشمیر کے اقدامات پراطمینان کااظہار

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چودھری محمدخلیق الزمان (ر) ڈپٹی کسٹوڈین حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم چودھری مہربان علی قائداساتذہ چکسواری حاجی محمدممتاز(ر)اے ای اوچکسواری نے کوروناوائرس سے پیداشدہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان اورحکومت آزادکشمیر کے اقدامات پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے حکومت آزادکشمیر کے لاک ڈاؤن کے اقدامات پرعملدرآمدجاری ہے عملدرآمدکوزیادہ زیادہ یقینی بنانے کے لئے افواج پاکستان اورآزادکشمیر پولیس کے افسران اوراہلکاران اپنی جان ہتھیلی پررکھ کراپنے فرائض انتہائی ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں لوگوں کوگھروں تک محدودکرنے بلاضرورت نقل وحمل کوروکنے اورخلاف ورزی کرنے والوں سے پوچھ گچھ دبل سواری پرعائدپابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری سمیت دیگرتمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لوگ بھی موجودہ سنگین صورت حال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پرعمل کررہے ہیں فیض پورشریف چکسواری اوراس کے تمام نواحی بازاروں اورعلاقوں میں حکومتی اورضلعی انتظامیہ کے احکامات پربھرپور عملدرآمدہورہاہے اورعوام تعاون کررہے ہیں اپنے ہیروز ڈاکٹرزمحکمہ صحت کے تمام افسران اہلکاران افواج پاکستان اورآزادکشمیر پولیس کوان کی کوروناوائرس کے خلاف جدوجہدکرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر پربھرپور عمل کریں حکومت اورانتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق اپنے آپ اوراپنے پیاروں کو کوروناوائرس سے بچائیں انہوں نے ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری چودھری وسیم نواز اورعملے کی کاکردگی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ دیہاڑی دار طبقے کاخاص خیال رکھیں موجودہ حالات میں انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button