Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbassi holds meeting with Deputy commissioner Rawalpindi and 2500 bags of flour are to be delivered to Kallar Syedan region
رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کے بعد روزانہ کلرسیداں میں 2500 سو بیگ آٹے کے مہیا کرنے کا فیصلہ
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کے بعد روزانہ کلرسیداں میں 2500 سو بیگ آٹے کے مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کے لیئے آصف محمود کیانی کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت نے تحصیل کلرسیداں کے 8 قصبات میں 24 مراکز قائم کیئے ہیں جہاں سے آٹے کے بیس کلو کے بیگ 805 روپے میں دستیاب ہوں گے،کلرسیداں شہر میں چار،چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری میں تین تین سموٹ میں چار،ممیام اور شاہ باغ میں دودو مراکز قائم کیئے گئے ہیں جہاں پر آٹا 805 روپے میں دستیاب ہو گا۔
گرفتاراور سزا یافتہ تمام قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم
Prisoners to be released on bail
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے جیل سپریٹینڈینٹس کے نام حکمنامے میں آٹھ اقسام کے گرفتاراور سزا یافتہ تمام قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔تاہم دھشتگردی کے ملزمان اور مجرمان پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا البتہ درج ذیل اقسام کے حامل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے جن میں تمام جرائم جن کی سزا سات سال سے کم ہے،تمام سزایافتہ جن کی سزا سات سال سے کم ہے تمام جرائم جن کی سزا امتناعی شق میں نہیں آتی،تمام ملزمان جن کے جرائم کی سزا دس سال یا اس سے زیادہ ہے،اٹھارہ برس سے کم عمر تمام ملزمان،اور اسی عمر کے تمام سزا یافتہ،تمام خواتین جو سزایافتہ ہیں یا ان کے مقدمات زیر سماعت ہیں،تمام سزایافتہ جن کی سزا سات سال سے زیادہ یا عمر قید ہے اور وہ آدھی سزا کاٹ چکے ہیں تاہم اس فیصلے کا اطلاق دھشتگردی کے ملزمان اور مجرمان پر نہیں ہو گا۔
بشیر علو ی کو کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا
Bashir Alvi namaz e janaza held in Kallar
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. ا نجمن ا لقر یش کے سا بق صد ر بشیر علو ی کو کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ کلر سید اں گر ا ؤ نڈ میں ادا کی گئی جس میں کر و نا و ا ئر س کے خطر ے کے پیش نظر ا یمر جنسی حا لا ت میں ا ختیا طی تد ا بیر ا ختیا ر کی گئیں۔نما ز جنا ز ہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ر ا جہ صغیر ا حمد،محمد ا عجا ز بٹ،شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،عا طف ا عجا ز بٹ،لطیف بھٹی،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین،شیخ تو قیر ا حمد،شیخ حسن سر ا ئیکی،چو ہد ر ی نعیم بنا ر س،مر ز ا ا ظہر،شیخ سلما ن شمسی،سر د ا ر و سیم،محمد ا ظہر،شیخ ز ا ہد شمسی،شیخ ز ین و د یگر نے شر کت کی۔