الخد مت فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے صدر ملک عبد الباسط کی قیادت میں فنڈویشن کے رضا کار کہوٹہ کی مختلف جامع مساجد میں جراثیم کش ادویات کا سپرے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
الخد مت فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے صدر ملک عبد الباسط کی قیادت میں فنڈویشن کے رضا کار کہوٹہ کی مختلف جامع مساجد میں جراثیم کش ادویات کا سپرے
تفصیل کے مطابق دنیا بھر کی طرع ملک بھر میں کرونا وائرس کے حوالے سے عوام حفاظتی اقدامات کر ر ہے کہ گذشتہ روز جماعت اسلامی کہوٹہ اور الخد مت فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام گذشتہ روز نماز جمعہ سے پہلے کہوٹہ کی تقریبا چالیس جامع مساجد میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا گیا اور مساجد انتظامیہ کو صابن، ماسک اور سنیٹائیزر کی تقسیم کیے امیر جماعت اسلامی کہوٹہ راجہ تنویر احمد اور الخد مت فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے صدر ملک عبد الباسط اور دیگر کارکنان دکھ اورمشکل کی اس گھڑی میں کہوٹہ کی عوام کے لیے 24گھنٹے حاضر ہیں۔
دوبیرن کلاں میں نئے ٹرانسفامر کی تنصیب سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا اہم کارنامہ ہے
Transformer replaced by efforts of Ex MPA Col M Shabbir Awan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوبیرن کلاں میں نئے ٹرانسفامر کی تنصیب سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا اہم کارنامہ ہے میں حیران ہوں بعض افراد اس کو اپنا کارنامہ کہ رہے ہیں جبکہ اس میں ان کا کوئی عمل دخل نہ ہے انہوں نے کہا کہ حقیت یہ ہے کہ پی پی پی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی جب پاکستان آئے تھے تو انہوں نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کو اس ٹرانسفامرکو تبدیل کراکر نئے ٹرانسفامرکی تنصیب کا کہا تھا انہوں نے کوشش کی اور یہ کام ممکن ہواحالانکہ کرنل محمد شبیر اعوان نے اس کی تہشیر نہیں کرائی جبکہ جنہوں نے کام نہیں کرایا وہ اپنی تہشیر کرارہے ہیں ہم کرنل محمد شبیر اعوان کو اس بات کی بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنے دور میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے مگر کبھی سستی شہرت حاصل نہیں کی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کامیڈیا کے نمائندوں کو بریفینگ
Raja Waheed Ahmed Khan (PTI) gives media briefing
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان کامیڈیا کے نمائندوں کو بریفینگ۔ ملک میں موجود حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ٹی آئی موثر اقدام کر رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے کارکنان راجہ الطاف حسین،راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، سردار ارشد مجید، نصیر احمد ستی،سہیل احمد ستی، جاوید عباسی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم این اے صداقت عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ، سینئر رہنما ء پی ٹی آئی سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی،راجہ خورشید ستی اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنان ایک پیج پر موجود ہیں تحصیل کہوٹہ میں آٹے کی قلت گڈز ٹرانسپورٹر کی بندش کی وجہ سے ہوئی ہے جو کہ ایک دو دن میں آٹے کی قلت دور ہو جائے گئی اس معاملے کو خورشید احمد ستی خود دیکھ رہے ہیں ممبران اسمبلی کی بھی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور رابطہ ہے ہمیں بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر نا ہوگا پی ٹی آئی کے تما م ارکان تسلی رکھیں ہماری حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کے حقوق کا مکمل تحفظ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔