Kallar Syedan; Village Phalina man admitted in isolation centre after arriving from Saudi Arabia
نواحی علاقہ پھلینہ کا 70سالہ غلام فرید جو گزشتہ دنوں سعودی عرب سے وطن واپس لوٹا تھا کو کرونا وائرس کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلر سیداں کے نواحی علاقہ کا ستر سالہ شخص کرونا وائرس کے شبہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔نواحی علاقہ پھلینہ کا 70سالہ غلام فرید جو گزشتہ دنوں سعودی عرب سے وطن واپس لوٹا تھا کو کرونا وائرس کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص کے ضروری ٹیسٹ حاصل کر کے انہیں بے نظیر ہسپتال ارسال کر دیا گیا ہے جن کی رپورٹس ابھی تک موصول نہیں ہوئیں۔
کلرسیداں کے نجی بنک میں نوسر باز لائن میں کھڑے شہری سے پچیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے
25K Rps taken by conman at a Bank
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلرسیداں کے نجی بنک میں نوسر باز لائن میں کھڑے شہری سے پچیس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے یہ واقعہ بدھ کے روز دن سوا ایک بجے چوآروڈ کے ایک نجی بنک میں اس وقت پیش آیا جب مقامی ماربل فیکٹری کا مالک عبدالقدوس سکنہ بھورا حیال ڈیڑھ لاکھ کی رقم جمع کرانے بنک آیا وہ کاؤنٹر کے سامنے لگی لائن پر اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ دوافراد اس کے پاس آئے اور کہا کہ تم نے سارے کرنسی نوٹ الٹ پلٹ کر رکھے ہیں ان کو ترتیب سے رکھو اسی اثنا گارڈ نے یہ کہ کر ان کو ادہر سے الگ کر دیا کہ ایک ساتھ مت کھڑے ہوں تین تین فٹ کا فیصلہ رکھیں مگر اس دوران نوسرباز صارف سے پچیس ہزار کی رقم لے چلے تھے شہری نے ان کا پیچھا کیا تو وہ پل جھپکتے ہی بنک کے باہر موجود گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے یاد رہے کہ اس کا یہ کلرسیداں میں مسلسل چوتھا واقعہ ہے جس میں ملزمان بنک کے اندر سے سی سی ٹی سی کیمروں اور گارڈز کی موجودگی میں رقوم چھین کر لے جاتے ہیں
کلرسیداں اور ڈڈیال آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے الگ الگ انتظامات
Separate arrangements for lockdown in Kallar Syedan and Dadyal Azad Kashmir
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلرسیداں اور ڈڈیال آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے الگ الگ انتظامات،ڈڈیال میں کسی قسم کے سفر اور اجتماع کو پولیس فورس کے ذریعے روک دیا گیا جبکہ کلرسیداں اور گردونواح میں لوگ لاک ڈاؤن کو سیروسیاحت کا ذریعہ سمجھ رہے ہیں بند دکانوں کے سامنے بیٹھ کر اور چوک چوراہوں پر گروپوں کی شکل میں گپ شپ کو معمول بنا لیا گیا ڈڈیال انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نثار اور ایس ایچ او فیصل صدیق نے ڈڈیال تحصیل کو تین سیکٹروں میں تقسیم کرکے لاک ڈاؤن کو اس قدر موثر بنا دیاکہ ان کی اجازت کے بغیر چڑھیا پر نہیں مار سکتی زمان چوک میرپور دہانگلی کلرسیداں روڈ پر پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں جن کی بدولت امدورفت مکمل طور پر بند ہے دہانگلی پل سے آزادکشمیر میں داخلے کو آزادکشمیر کے شناختی کارڈ یا ریاستی سرٹیفکیٹ سے مشروط کردیا گیا ہے پنجاب اور کے پی کے سمیت دیگر علاقوں کا شناختی کارڈ رکھنے والوں کو آزادکشمیر میں داخلے کی اجازت نہ ہے جبکہ کلرسیداں میں قانون ابھی تک حرکت میں نہیں آیا نہ ہی ٹولیوں کی شکل میں گپ شپ میں مصروف لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی ہے جو نہ صرف دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں بلکہ یہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا بھی موجب بن رہے ہیں۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کروناوائرس کے پھیلاؤکی ر و ک تھا م ا و ر عوام کو آ گا ہی کے لیے پا ک فو ج کی آ مد کے مو قع پر کلر سید اں پو لیس ا و ر سیکو ر ٹی ا د ا ر و ں کا شہر سے چو کپنڈ و ر ی،شا ہ با غ،چو آ خا لصہ تک فلیگ ما ر چ۔فلیگ ما ر چ میں ا سسٹنٹ کمشنر کلر سید اں نا صر و لا ئت لنگڑ یا ل،ایس ا یچ ا و ملک ا للہ یا ر،ٹر یفک ا نچا ر ج چو ہد ر ی قا سم،عمر ا ن نو ا ب سٹی و ا ر ڈ ن،ر یسیکو 1122سمیت سیکو ر ٹی ا د ا ر و ں کے ا ہلکا ر و ں نے شر کت کی فلیگ ما ر چ کا مقصد شہر یو ں میں کر و نا و ا ئر س بچا ؤ کی خا طر لگا ئی گئی پا بند یو ں پر عملد ر آ مد کو یقینی بنا نے کی ہد ا یت کر نا تھا فلیگ ما ر چ کے د و ر ا ن ا علا ن بھی کیے گئے کہ حکو مت کی جا نب سے لگا ئی گئی پا بند یو ں پر عملد ر آ مد آ پ ا و ر آ پ کے پیا ر و ں کی صحت ا و ر ز ند گی کے لیے ضر و ر ی ہے پا بند یو ں کی خلا ف و ر ز ی پر قا نو ن حر کت میں آ ئے گا پا بند یو ں پر عملد ر آ مد و سیع تر قو می مفا د میں کیاجا رہا ہے۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. لاک ڈاؤن سے پیدہ شدہ صورتحال کے پیش نظر کئی احباب نے اور تنظیموں نے دیہاڑی دار مزدوروں اور نادار افراد کو خوراک کی فراہمی کا کام شروع کردیا ہے سب ے پہلے سموٹ کے لالہ محمد رسول نے چند ایام قبل ہی اس کی ابتدا یوں کی کہ کسی کو بتائے بغیر ضروری اشیا متعلقہ افراد تک پہنچا دیں جس کے بعد الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں نے بھی متعدد دیہاڑی دار مزدوروں کو پندرہ ایام کا راشن مہیا کیا اس کے علاوہ شہریوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیئے۔ کلریوتھ کونسل نے بھی مخیر حضرات کے تعاون سے سینکڑوں کنبوں کے لیئے راشن کی فراہمی کو یقینی بنایاہے کنوہا میں راجہ ارسلان ایڈووکیٹ،غزن آباد سے راجہ فیصل زبیر بھی اس بارے میں متحرک ہیں کلرسیداں کے سب صاحب ثروت افراد پر لازم ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں کمزور لوگوں کے دستور بازو بنیں اور کوشش کریں کہ نیکی کے اس عمل کو ریاکاری اور تصویری یا فیس بک کی آلائشوں سے قطعی پاک رکھا جائے۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلر سیداں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد مسافر گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانے بند کر دئیے گئے۔بدھ کے روز تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار نے پولیس کی بھاری نفری اور ٹریفک وارڈنزکے ہمراہ بازار کا دورہ کیا اور متعدد مسافر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانے بند کر دیا۔انچارج ٹریفک وارڈنز انسپکٹر چوہدری محمد قاسم، عمران نواب خان،عادل منیر اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔
کلر سیداں کے معروف سماجی کارکن محمد بشیر علوی انتقال کر گئے
M Bashir Alvi passed away in Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلر سیداں کے معروف سماجی کارکن محمد بشیر علوی انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے کلر سیداں سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔