DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; The law enforcement agencies in Kahuta City comply with the implementation of Section 144 to the public.

کہوٹہ شہر میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کی طرف سے عوام کو دفعہ 144پر عمل درآمد کرانے پر عمل پیرا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کی طرف سے عوام کو دفعہ 144پر عمل درآمد کرانے پر عمل پیرا۔ گذشتہ روز کہوٹہ شہر میں تحصیل انتظامیہ کہوٹہ، فوج اور محکمہ پولیس کی طرف سے عوام الناس میں “کروناوائرس”کی وبا سے بچاو کے لیے دفعہ 144پرسختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہے، کاروباری مراکز بند ہے، کھیل میدان اور پبلک پارک بھی مکمل بند ہے جبکہ بینک،میڈیکل سٹوروں، پٹرول پمپ اور اشیائے خوردنوش کی دوکانوں کے باہرانتظامیہ نے چونا لگا ایک دوسرئے کے درمیان فاصلہ رکھا ہوا ہے تاکہ عوام کسی قسم کی بیماری میں مبتلا ناں ہوں۔

الطیف فارمیسی کہوٹہ کے مالک عتیق الرحمن بھٹی کی طرف سے غریبوں کے لیے فری ماسک اور دستانوں کی ترسیل

Delivery of free masks and gloves to the poor by Atif Rahman Bhatti, owner of Atif Pharmacy Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
الطیف فارمیسی کہوٹہ کے مالک عتیق الرحمن بھٹی کی طرف سے غریبوں کے لیے فری ماسک اور دستانوں کی ترسیل۔عوامی حلقوں کی طرف سے اس احسن اقدام پر خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے دنیا بھر کی طرع ملک بھر میں “کروناوائرس”کی وبا کی وجہ سے میڈیکل سٹوروں والے 10روپے کا ماکس 20اور 50روپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ وہاں پر ہی چند ایک ایسے بھی خدا ترس دوکاندار ہیں جو اللہ کی رضاء کی خاطر ماسک اور دستانے فری تقسیم کر رہے ہیں انہی میں ہی کہوٹہ شہر میں موجود الطیف فارمیسی کے مالک عتیق الرحمن بھٹی نے اپنی شاپ پر غریبوں میں ماسک اور دستانے فری میں تقسیم کر رہے ہیں عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نیالطیف فارمیسی کہوٹہ کے مالک عتیق الرحمن بھٹی کی ان کاوشوں کو سراہا ہے۔

پی ٹی آئی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا

PTI Loyal workers have been overlooked، Tahir Arshad Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
طاہر ارشاد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے کارکن ورکرز مایوس ہو گے غلام مرتضیٰ ستی نے چالیس ہزار سے زاہد وؤٹ لیے اور ایم این اے صداقت علی عباسی کی کامیابی میں انکا اہم کردار ہے مگر افسوس کہ انکو پارٹی کے منتخب نمائندوں نے وہ مقام نہ دیا غلام مرتضیٰ ستی کا سیاسی مستقبل روشن ہے اور انہوں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد عمران خان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کہوٹہ کے راہنما طاہر ارشاد ستی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی گروپ بندی کا شکار ہے میں نے عمران خان کا ساتھ دیا میں نے ہمیشہ اختالافات کے باوجود پی ٹی آئی نمائندوں کی حمایت کی اور عمران خان کے وژن کا ساتھ دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button