London; Two from Dadyal die from Coronavirus while family of four from Kallar Syedan is admitted in hospital with coronavirus in Slough
کرونا وائرس سے ڈڈیال آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد برطانیہ میں جاں بحق ہوگئے جبکہ کلر سیداں کے متعدد افراد کو لندن کے مضافاتی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے
لندن / کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کرونا وائرس سے ڈڈیال آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد برطانیہ میں جاں بحق ہوگئے جبکہ کلر سیداں کے متعدد افراد کو لندن کے مضافاتی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے محمد خادم کا گزشتہ روز کرونا سے برمنگھم میں انتقال ہوا تھا اور ایک دن کے وقفے سے ہی برطانیہ میں مقیم خواجہ محمد خلیل سکنہ ٹھارہ ڈڈیال دم توڑ گئے جبکہ نواحی قصبہ چوآخالصہ کے برطانیہ میں مقیم ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کرونا کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں ایک مرد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے متاثرہ خاندان چوآخالصہ کا رہائشی ہے اور بارکشائر کے شہر سلاؤ میں مقیم ہے جبکہ کلرسیداں کے گاؤں منیاندہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گھر کے چار افراد اس مرض کا شکار ہوئے تین ائیسولیشن مرکز سے صحتیاب ہو گئے جبکہ ایک مریض کو کوونٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ادہر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں مر ض پھیلنے کی وجہ گاڑیوں میں پٹرول ڈیزل کی فراہمی بنی ہے جہاں ہماری طرح کوئی ملازم گاڑیوں میں تیل نہیں ڈالتا بلکہ یہ کام گاڑی ڈرائیور کو خود کرنا ہوتا ہے برطانیہ میں فلنگ اسٹیشنوں پر جانے والوں سے ہاتھوں پر دستانے پہننے کو کہا گیا ہے۔