ر کہوٹہ شہر مکمل لاک ڈاؤن رہا۔اشیائے خورد نوش، میڈیکل سٹوروں کے علاوہ تمام کارکاباری مر کز بند
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرونا وائرس کے حوالے سے حالیہ سنگین صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اے سی کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر کے حکم پر کہوٹہ شہر مکمل لاک ڈاؤن رہا۔اشیائے خورد نوش، میڈیکل سٹوروں کے علاوہ تمام کارکاباری مر کز بند رہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے حالیہ سنگین صورتحال کے پیش نظر گذشتہ روز قبل رات کو حکومت پنجاب نے ایک آرڈینس جاری کیا جس کے تمام کاروبار ی مراکز بند رہیں گئے ماسوائے میڈیکل سٹور، بیکریز، چکن، مٹن شاپ،کریانہ سٹور وغیر ہ بند رہیں گئے جس پر ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر کے حکم پر کہوٹہ شہر مکمل لاک ڈاؤن رہا۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نیشنل یوتھ ٹیلنٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان محمد بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کہوٹہ میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں کہوٹہ کا دورہ کیا اور عوام میں مفت ماسک تقسیم کیے اس موقع پر محمد بلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی اور اللہ پاک کے نیک بندوں نے خدا کے احکامات کو پیش پشت ڈال کر کرونا وائرس کے پیش نظر ماسک ہزار ہزار اکا بکنے لگا اور اس کی شارٹج ہو گئی یہی دیکھنے کو ملا ہمارے لوگ یہ کیو ں کہ رہے ہیں کہ ماسک نہیں مل رہے فلاں چیز سٹور پر موجود نہیں ہے ہم اویلبل چیزوں سے اپنے مسائل کا حل نکالیں یا تلاش کریں ماسک کا دوسرا طریقہ عورتوں کے لیے با پردہ رہیں نقاب پہنیں، زخیرہ اندوں کے اسٹاک کا انتظار مت کر یں اپنے گھروں میں دیکھیں کہ کتنے استعمال کے قابل کپڑوں کے پڑھے ہیں خود اٹھیں اور اپنے لیے ماسک بناہیں۔
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال اور راجہ فرقان جنجوعہ کی طرف سے چوہدری نوید کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔
Reception held for Ch Naveed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال اور راجہ فرقان جنجوعہ کی طرف سے چوہدری نوید کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد،انجینئر راجہ بلال بنگیال اور دیگر کی بھی خصوصی شر کت۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال حال مقیم یو کے کا قریبی دوست نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری نویدجو ان دنوں یو کے سے پاکستان آئے ہوئے ہیں گذشتہ روز ممیام راجگان کی سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال اور راجہ فرقان جنجوعہ کی طرف سے ان کی رہائش گاہ میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں انجینئر راجہ بلال، راجہ مہران، ملک عادل، طیب جنجوعہ، راجہ احمد صغیر، شہباب مہناس اور دیگر افرادنے شر کت کی اس موقع پرچیئر مین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کلر سیداں راجہ بابو ظفر اقبال اور راجہ فرقان جنجوعہ نے پر تکلف کھانوں کے ساتھ اپنے معزز مہمانوں کی خدمت کی تمام مہمانوں نے اپنے معزز میز بان کا شکر یہ ادا کیا۔