Chakswari, AJK; Local bazaar shut down as public stay at home over fears of coronavirus
چکسواری اورگردونواح کے بازار بند رہے لوگ اپنے گھروں تک محدودرہے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)22 مارچ کے روز چکسواری اورگردونواح کے بازار بند رہے لوگ اپنے گھروں تک محدودرہے کروناوائرس کے پھیلاؤ روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر میرپور کی خصوصی ہدایت پردکانداروں نے دکانیں بندرکھ کرانتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیاچکسواری بازار اورگردونواح کے بازا پلاک، خان آباد، ایسر، حمیدآباد اورفیض پورشریف بازار میں اشیائے ضروریہ سبزی فروٹ کے علاوہ دیگرتمام دکانیں بند تھیں دکانداروں نے انتظامیہ کاساتھ ساتھ اپنی تاجروں کی تنظیموں کے عہدیدارو ں کی ہدایات پربھی عملدرآمدکویقینی بنانے میں بھرپورتعاون کیااوریہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ کروناسے ڈرنانہیں لڑناہے ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری نے اپنے عملہ کے ہمراہ علاقہ کے تمام بازاروں کاگشت جاری رکھااورڈی سی میرپور کے حکم پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں جذبہ فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں