Kallar Syedan; Additional session judge dismiss case brought against police for the murder of two brothers in Bank Chauk Kanoha
کلرسیداں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کے قتل کے الزام میں پولیس کے خلاف فوجداری کے تحت کاروائی کی درخواست خارج
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے کلرسیداں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کے قتل کے الزام میں پولیس کے خلاف فوجداری کے تحت کاروائی کی درخواست خارج کر دی۔گاوں کنوہا کی عزرا بی بی نے کونسل کے ذریعے عدالت کو درخواست دی تھی جس میں کیاگیاتھا کہ اس کے دو ہی بیٹے ناصر شفاعت اور منصور شفاعت کلرسیداں پولیس کو مطلوب تھے وقوعہ کے روز وہ دن دو بجے چوآ خالصہ سے واپس اپنے گھر آئی تو میریدونوں روپوش بیٹے گھر موجود تھی میں ان کو ڈانٹ ڈپٹ کر ہی رہی تھی کہ اسی اثناکلرسیداں پولیس کی بھاری نفری ادہرپہنچ گئی اور اس نے آتے ہی للکارا کہ خبردار کوئی اپنی جگہ سے نہ ہلے جس پر میرے دونوں بیٹے ہینڈز آپ کر کے کمرے سے باہر نکلے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی بجائے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ہمیں گھر سے باہر نکال دیا پولیس نے میرے دونوں کو قتل کرکے۔ ٹی زیادتی کی ہے لہذہ زمہ داران کے خلاف دفعہ فوجداری کاروائی کی جائے جبکہ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان متعدد مقدمات میں اشتہاری تھے جو پولیس مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کے خلاف کاروائی کی درخواست خارج کر دی
ایک ہی رات میں تین دکانوں میں چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے
Three shops burgled during the night in Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں تین دکانوں میں چوری کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ہیں۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔محمد نصیر سکنہ صادق آباد نے پولیس کو بیان دیا کہ میں محلہ جناح کالونی میں کریانہ کی دکان کرتا ہوں۔گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے میری دکان کے تالے توڑ کر پانچ ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان جس میں سیگریٹس،موبائل فون کارڈزمالیتی آٹھ ہزار روپے اور مسجد کے غلے میں پڑی بارہ سو روپے کی رقم شامل تھی نکال کر لے گئے۔محمد طالب نے بتایا کہ میری کریانہ کی دکان سے بائیس ہزار روپے کی نقدی،سولہ ہزار روپے کے موبائل کارڈز اور سات ہزار روپے کا دیگر سامان چرا کر لے گئے جبکہ ضیافت حسین کے مطابق اس کی دکان سے بھی نامعلوم چور 5100 روپے کی نقدی،چار ہزار روپے مالیت کے سیگریٹس و دیگر سامان اور دکان میں پڑے جامع مسجد کے غلے جس میں تین ہزار روپے کی رقم موجود تھی کو اٹھا کر لے گئے۔
بناہل میں 13 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم ضیافت کو گرفتار
Ziafat arrested for gang rape for a teenage girl in village Banhal
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ظفر گورائیہ نے ڈیڈھ ماہ قبل نواحی علاقہ میں بناہل میں 13 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم ضیافت کو گرفتار کر لیا ہے۔اس مقدمہ میں نامزد دیگر تین ملزمان غالب حسین،یاسر اور خالق پہلے ہی گرفتار ہو کر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل جا چکے ہیں جبکہ اس مقدمہ کا مرکزی ملزم ضیافت جو مفرور تھا کو گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر راولپنڈی سے گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
روات پولیس کی کاروائی شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ شراب نوشی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی18 ملزمان گرفتار
Rawat police arrest 18 people on alcohol drinking and air firing during wedding celebrations
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) روات پولیس کی کاروائی شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ شراب نوشی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی18 ملزمان گرفتاراسلحہ شراب ساونڈ سسٹم برآمد پولیس نے رات گئے مہندی کے فنکشن پر چھاپہ مارا اور ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ میرج ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے شراب کی بوتلیں شیشہ حقہ اور ساونڈ سسٹم کو قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں مقبول عرف مانو، انمول، سیما عرف مہرالنسا زبیرہ صدیق، سونیا تبسم، نہیا پٹھانی، صوفیہ عرف روشنی، ضیاء حسین، فیضان،نادر علی، رضا نذیر، محمدشاکر، محمد عدنان،بلال شاہ، بابر حیات، کمال خان،منیر علی، شاہد مسیح اور نقیب اللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے انکشافات پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،ادہر ایس پی صدر ضیا الدین احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں اور قانون شکنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش دی گئی ہے۔
مقامی افراد نے بکریاں چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو قابو کر کے روات پولیس کے حوالے کر دیا
Two men arrested by local villagers in Morra Vaince while trying to steal goat
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مقامی افراد نے بکریاں چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو قابو کر کے روات پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ملزمان اسلحہ اور چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے گاڑی بھی ملزمان کے قبضہ میں لے لی۔مانکیالہ کے نواحی موہڑہ وینس میں مقامی افراد نے بروقت کارروائی کر کے بکری چوری کا تعاقب کر کے سردار مارکیٹ کے قریب دو ملزمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ بکریاں برآمد کر کے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ایک عدد پسٹل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی مہران کار بھی قبضہ میں لے لی۔مقامی افراد نے گاڑی روک کر جب بکریاں چھیننے کی کوشش کی اس موقع پر ایک ملزم نے پسٹل نکال لیا اور پسٹل چلانے سے قبل ہی ایک نوجوان نے اس سے پسٹل چھین لیا۔ملزمان روات کلر سیداں روڈ پر ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
مقامی صراف ملک محمد آزاد کے ماموں صوفی علی شان انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر اسٹیڈیم میں ادا کی گئی
Uncle of local jeweller Malik M Azad passed away
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مقامی صراف ملک محمد آزاد کے ماموں صوفی علی شان انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ ازرم حمید سیالوی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،چوہدری طارق تاج،چوہدری توقیراسلم،مرزا اظہر،چوہدری عبدالجبار،عبدالجبار صدیقی،شیخ ظفر جاوید،صغیر بھولا،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن سرائیکی،حاجی شوکت علی،سردار محمد تاج،محمد فیاض کیانی،پرنس جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام مقدمات پانچ اپریل تک ملتوی
All cases postponed till 5th April at Kallar Syedan Court
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری عامر محمود بھٹی کے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام مقدمات پانچ اپریل تک ملتوی کیے جاتے ہیں اور صرف ضروری نوعیت کے مقدمات کی ہی سماعت کی جائے گی۔