DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Government orders strictly enforced in Kallar Syedan in view of the Corona virus, the Market and Haq Khateeb Badshah gathering at Kallar by pass also closed till April 5th.

کرونا وائرس کے پیش نظر تحصیل کلرسیداں میں سرکاری احکامات پر سختی سے عملددرآمد،پیر کر روز اندرون شہر لگنے والی منڈی پربھی پابندی لگا دی گئی اور آستانہ عالیہ کلر بائی پاس کے حق خطیب علی حسین بادشاہ سرکار نے بھی پانچ اپریل تک اجتماعات بند کر دیئے ہیں

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کرونا وائرس کے پیش نظر تحصیل کلرسیداں میں سرکاری احکامات پر سختی سے عملددرآمد،پیر کر روز اندرون شہر لگنے والی منڈی پربھی پابندی لگا دی گئی اور آستانہ عالیہ کلر بائی پاس کے حق خطیب علی حسین بادشاہ سرکار نے بھی پانچ اپریل تک اجتماعات بند کر دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور گردونواح میں میں کرونا وائرس کے حوالے سے جاری سرکاری احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت کی ہدایت پر تمام شادی ہال،سرکاری نجی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے جبکہ تمام دینی درسگاہیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ہر پیر کے روز اندرون شہر چواروڈ پر لگنی والی منڈی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ معروف روحانی رہنما حق خطیب علی حسین بادشاہ سرکار نے بھی کلرسیداں میں جاری اجتماعات پانچ اپریل تک پابندی لگا دی ہے مقامی شہریوں نے حق خطیب سرکار کے اعلان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وفاق المدارس عربیہ تحصیل کلر سیداں کے مسؤل مولانا احسان اللہ چکیالوی کے اعلان کے مطابق حکومت پاکستان کے علان کے عین مطابق تمام دینی مدارس پانچ اپریل تک بند رہیں گے اور اس عرصے میں ہونے والے امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ادھردارلعلوم محی الاسلام صدیقیہ سمیت تمام دینی مدارس نے بھی پانچ اپریل تک تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روات پولیس کی بڑی کاروائی چوری کی درجنوں وارداتوں کے سات رکنی گروہ کا سراغ لگا لیا دو ملزمان برآمد لاکھوں کی برامدگی

Two arrested by Rawat police for dozens of armed robberies

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) روات پولیس کی بڑی کاروائی چوری کی درجنوں وارداتوں کے سات رکنی گروہ کا سراغ لگا لیا دو ملزمان برآمد لاکھوں کی برامدگی،تمام ملزمان کاتعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ اور خانیوال اضلاع سے ہیں گرفتار ملزمان نے بحریہ میں تیرہ حالیہ وارداتوں کا اعتراف بھی کیاہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے بحریہ کے علاقے میں چوری کی پے درپے وارداتیں جاری تھیں کہ آرپی او سہیل حبیب تاجک اورسی پی او احسن یونس نے ایس پی صدرضیاالدین کو وارداتوں کے ملزمان کا فوری سراغ لگانے کا حکم دیا جنہوں نے ایس ایچ او روات کاشف اقبال اورنصیرالرحمان پر مشتمل ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا لیا اور دو ملزمان شاہ علی ولد یاسین ساکن کبیروالہ خانیوال اور طارق ولد یاسین ساکن گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ سونے سمیت چھ لاکھ کی برآمدگی کی ہے ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ دونوں گزشتہ برس ہی جیل سے رھا ہوئے ہیں اور ان کا گینگ سات افراد پر مشتمل ہے ہم دن کو گھوم پھر کر اس گھر میں واردات کرتے ہیں جس کے اندر کی روشنیاں جلتی ہوں،ٹی وی آن ہو اور گھر کے باہر قفل چڑھا ہوا ہو ملزمان نے حال ہی میں کی جانے والی وارداتوں کی تعداد تیرہ بتائی جبکہ طارق نے بتایا کہ اس نے اب تک یہاں سو سے زائد وارداتیں کی ہیں روات پولیس نے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

کلر سیداں شہر میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کا سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے

Burglary committed in Kallar bazaar

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں شہر میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کا سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔سردار محمد تاج نے اپنی تحریری درخواست میں بیان کیا کہ میں چوآ روڈ کلر سیداں میں کلاتھ ہاؤس کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز حسب معمول شام بعد از مغرب،اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا۔گھر مہمان آئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے رات گیارہ بجے کے قریب میرا بیٹا اور اس کا ماموں مہمانوں کیلئے کھانے پینے کا سامان خریدنے کیلئے بازار گئے اور دکان میں پڑا پیسوں کا پرس لینے جب دکان پر گئے تودکان کے اندر سے شور شرابے کی آواز سنائی دی۔میرے بیٹے نے تالا کھولا تو نامعلوم اشخاص جو دکان کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے پکڑے جانے کے ڈر سے اسی راستے سے بھاگ کھڑے ہوئے۔میرے بیٹے اور اس کے ماموں نے ملزمان کا تعاقب کرنے کی کوشش کی مگر وہ مارکیٹ کی سیڑھیاں چڑھ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملنے پر میں بھی دکان پر پہنچ گیا اور سامان کی پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ نامعلوم چور دکان میں موجود غلے سے تقریبا چوالیس ہزار روپے کی رقم تین عدد سی سی ٹی وی کیمرے،ڈی وی آر مالیت تقریبا اٹھائیس ہزار روپے اور دکان میں موجود مسجد کے غلے سے تقریبا دو ہزار روپے کی رقم نکال لی۔

کلر سیداں پل کے دائیں بائیں قبضہ مافیہ کھدائی کر کے قبضہ کر رہا ہے

The land mafia is occupied by digging the left flank to the right of the Kallar bridge

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)گاؤں جسوالہ کے محمد عقاب ولد محمد اسلم نے کلر پولیس کو درخواست دی کہ آئے روز کلر سیداں پل کے دائیں بائیں قبضہ مافیہ کھدائی کر کے قبضہ کرتا ہے جس سے پل کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے،اتوار کے روز بھی برساتی نالے میں قبضے کی کوشش کی گئی مقامی ویگن سٹینڈ کے منشی محمد عامر نے پٹھانوں کو ایسا کرنے سے روکا مگر وہ ٹرالی نمبر STK-6079اور STL-8440کے ذریعے پل کے نیچے کھدائی میں مصروف تھے جب انہیں پھر روکنے کی کوشش کی گئی تو وہاں موجود پندرہ کے لگ بگ افراد مشتعل ہو گئے اور محمد عامر کو گالیاں دیں اور اسے مارنے کو بھی دوڑے۔انہوں نے ٹریکٹر ٹرالی اور بغیر نمبر کے شاول مشین کے مالکان،ڈرائیور اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سرکاردی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ثوبان شاہدعباسی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ ڈھیر ی طوطا میں ہوئی

Wallima ceremony of Soban Shahid Abbassi held in village Dheri Tota

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق کونسلر یوسی کلر سیداں شاہدجمیل عباسی کے فرزند ثوبان شاہدعباسی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ ڈھیر ی طوطا میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی،زین العابدین عباس،شیخ ندیم احمد، تنویر شیرازی، چوہدری نعیم بنارس،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری فیصل حفیظ، چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،ملک زبیر، عابد زائدی،نوید اختر مغل، راجہ محمد ظریف،راجہ اظہر سلطان،راجہ شاہد پھکڑال،سید زبیر احمد شاہ،ملک اکمل اسحاق،مسعود احمد بھٹی،محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ سمیت سیاسی سماجی کاروباری حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button