Kahuta

Kotli Sattian; AC Kotli Sattian asked to be cautious over handing unnecessary penalties in the region

اےسی کو ٹلی ستیاں اور تحصیل دار کوٹلی ستیاں غیر ضروری جرمانوں سے گریز کریں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی) سابق ممبر ضلع کونسل وصدر مرکزی انجمن تاجران تحصیل کوٹلی ستیاں ثناء الحق ستی،قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی شمس الحق ستی ،نائب صدر حاجی نثار احمد ستی ودیگر عہدیداران حاجی محمد ریاض ستی،جاوید اختر طارق،انشاء زیب ستی،زبیر الحق ستی ا
ور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اےسی کو ٹلی ستیاں اور تحصیل دار کوٹلی ستیاں غیر ضروری جرمانوں سے گریز کریں ایم پی اے لکڑی کیس کی خفت مٹانے کے تاجروں کو انتطامیہ سے حراساں کروا رہے ہیں جبکہ یہی انتظامیہ جن میں اسسٹنٹ کمشنر و دیگر لکڑی کیس چھپانے کے لیے بھر پور ر کوششیں کرتے رہے مگر مشیر ما حولیا ت و کمشنرراولپنڈی کے نوٹس لینے کے بعد کا روائی عمل میں لائی گی دوسری جانب اے سی آفس کے ایک اہلکار کی کرپشن بے نقاب ہو نے پر جسے اینٹی کرپشن نے رنگے ہاتھوں پکڑا جس میں متاثر ین نے بھی اس بات کا انکشاف کیا کہ اے سی کوٹلی ستیاں اور تحصیل دار کوٹلی ستیاں بھی رشوت لیتے رہے عوام میں بے نقاب ہو نے پر اس کا بدلہ تاجروں سے لیا جا رہا ہے مرکزی انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کیطرف سے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ روز دو دکانداروں سے جرمانے کے نام پر بھتہ وصول کیا گیا اس پر انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے تاجروں کے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے انتظامیہ راہ راست پر نہ آ ئی تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ تحصیل آفس کے عملہ کیطرف سے تاجروں کو دھمکیا ں اور بلیک میلنگ بھی کی جاتی ہے جس پر انہیں متنبہ کر دینا چاہتے ہیں کہ آئندہ کسی بھی تاجر کو بلیک میل کرنے یا دھمکیا ں دینے کی کوشش کی گئی تو وہ خود زمہ دار ہو گا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button