Kallar Syedan; Motorcyclist Mistrey Ansar killed in a fatal accident with a tractor trolley near Choa Khalsa
چوآ خالصہ سکرانہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)چوآ خالصہ سکرانہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ مستری عنصر ولد رمضان کام ختم کر کے موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں نمبل جا رہا تھا کہ چوآخالصہ کے قریب اسے رانگ سائیڈ سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے اس شدت سے ٹکرماری کہ اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اس کی پسلیاں بھی متاثر ہوئیں ریسکیو 1122نے اسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اور محکمہ تعلیم نے ہفتہ کے روز ہونے والے تمام اجتماعات منسوخ کرا دیئے تاہم دربار عالیہ حق خطیب علی حسین بادشاہ سرکار کے آستانے پر ہزاروں افراد کا اجتماع حسب معمول جاری رہا۔
Assistant Commissioner and the Education Department canceled all the gatherings on the threat of the Corona virus, but the gathering of thousands of people continued as usual in Darbar Aaliyah Khateeb Ali Hussain Badshah
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اور محکمہ تعلیم نے ہفتہ کے روز ہونے والے تمام اجتماعات منسوخ کرا دیئے تاہم دربار عالیہ حق خطیب علی حسین بادشاہ سرکار کے آستانے پر ہزاروں افراد کا اجتماع حسب معمول جاری رہا۔اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولائیت لنگڑیال نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے شادی ہالوں میں ولیمے کی تمام تقریبات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت اجتماع نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسا عوام کے مفاد میں کیا جارہاہے جس کے بعد منتظمین کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور کئی لوگوں کو اپنے گھروں میں ہنگامی طور پر تقریبات کا انعقادکرناپڑا۔تمام سرکاری مدارس اور بیشتر نجی تعلیمی ادارے بند رہے تاہم کلر سیداں میں ایک نجی ادارہ کچھ وقت کے لیئے کھلا رہا محکمہ تعلیم نے دوبیرن کلاں جاکر انجمن فیض الاسلام کے مدرسی سکول کو بند کروادیا جبکہ انجمن فیض الاسلام ڈھوک بابافیض بخش میں سکول سارادن کھلارہا۔ ادہرکلرسیداں شہر میں واقع معروف روحانی رہنما حق خطیب علی حسین بادشاہ کے آستانے پر ہزاروں افراد کابڑا اجتماع حسب معمول جاری رہاجس میں فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،سرگودھا،گجرات اور اندرون پنجاب سے آنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
گندم کے آٹے کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیئے راولپنڈی شہر،تحصیل،مری کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلرسیداں اور گوجرخان میں 39سیلز پوائنٹ قائم کیئے گئے
39 sales points set up in Rawalpindi City, Tehsil, Murree Kahuta, Kotli Sattian, Kallar Syedan and Gujar Khan to ensure availability of wheat flour at affordable prices.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ضلع بھر میں گندم کے آٹے کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیئے راولپنڈی شہر،تحصیل،مری کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،کلرسیداں اور گوجرخان میں 39سیلز پوائنٹ قائم کیئے گئے ہیں راولپنڈی شہر میں 32سیلز پوائنٹ قائم کر دہیئے گئے ہیں جبکہ گوجرخان میں تین کلرسیداں،کہوٹہ اور مری میں ایک ایک سیلز پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں روانہ آٹھ ہزار گندم کے آٹے کے بیگ دستیاب ہیں راولپنڈی کے مضافات میں چکری میں سلیز پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں روانہ بیس کلو کے دوسو بیگ دستیاب ہیں تحصیل گوجرخان میں گوجرخان شہر،دولتالہ اور مندرہ کے سیلز پوائنٹ پر بیس کلو آٹے کے دو دو سو بیگ دستیاب ہوں گے جبکہ کہوٹہ اور کلرسیداں میں ایک ایک سیلز پوائنٹ پر روانہ دو دو سو بیگ دستیاب ہیں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ محمد سعید نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع راولپنڈی میں کہیں بھی گندم کی کوئی قلت نہیں ہے فلور ملز ایسوسی ایشن عوامی مفاد میں حکومت سے بھر پور تعاون کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ملز مالکان تمام سیلز پوائنٹ پر سرکاری نرخ 808روپے کی بجائے کم 800سو روپے میں بیس کلو کا تھیلہ فروخت کیا جارہا ہے عوام اطمینان رکھیں آٹے کی قلت ہوگی نہ ہی اس کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
میر شکیل الرحمن کی گرفتاری حکومت کی مذموم انتقامی کاروائی ہے , انجینئرقمرالاسلام
The arrest of Mir Shakeel-ur-Rehman is the government’s notorious revenge, Engineer Qamarul Islam
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئرقمرالاسلام نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری حکومت کی مذموم انتقامی کاروائی ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے سچ کی آواز کو دبانا نا ممکن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اور ورکرز آزمائش کی اس گھڑی میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور رویے کے باعث پہلے ہی شعبہ صحافت سے منسلک ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور حکومت کی طرف سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی بنا پر ہزاروں میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی کئی ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ اس سے کوئی سبق نہیں سیکھتا۔ اگر جیلوں اور عقوبت خانوں کی مدد سے حق اور سچ کی آواز دبانا ممکن ہوتا تو آج دنیا بھر میں صرف اور صرف بادشاہتیں اور آمریتیں ہوتیں۔ تاریخ کا سبق یہ ہے کہ زنجیریں اور زنداں جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو مزید توانا کرنے کا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا کے اس دور میں سچ کا گلا گھونٹنے کی کوشش کرنے والے احمقوں کی جنت کے باسی ہیں۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر جاوید اقبال منعقد ہوا جس میں راجہ محمد سعید،قیصر ادریسی، عابد زائدی،صبور ملک،شبیر شانی،دلنواز فیصل،چوہدری عامر کمبوہ، عقیق احمد مرزا،یاسر ملک اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔بعد ازاں پریس کلب کلر سیداں کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرہ منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے نائب صدر طیب قریشی،مقامی لیگی رہنماؤں حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،محمد جاوید چشتی و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کو ایک شرمناک حرکت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ملک اور صحافتی برادری میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کی جا رہی ہے جس سے نیب اور حکومت کی ساکھ کو زک پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب سیاسی انتقام کیلئے حکومت کا ہتھیار بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ایما پر نیب کے اس اقدام سے حکومت کی میڈیا دشمن پالیسی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔شرکاء نے اس موقع پر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کہ “ہم آزادی صحافت پر قدغن اور آزادی رائے کا گلا کھوٹنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،ہم جنگ اور جیو گروپ کیساتھ ہیں،میرشکیل الرحمان ایک ہیرو کی طرح سرخرو ہونگے،جنگ اور جیو کے سربراہ کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے،گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،جیو نیوز کی بندش ناقابل برداشت، جیو کی نشریات فوری بحال کی جائیں،پاکستان کے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ کی گرفتاری تشویشناک ہے،گرفتار کرنے کا کوئی قانونی جواز نہ تھا۔
چوکپنڈوری کے قریب واقع پٹرول پمپ کے مالک کو تیس ہزار روپے جرمانہ
The owner of a petrol pump near Chowkpondori fined Rs. 30,000
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے صارفین کو کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے چوکپنڈوری کے قریب واقع پٹرول پمپ کے مالک کو تیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔اے سی کلر سیداں کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کلر سیداں روات روڈ پر چوکپنڈوری کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ کے پیمانوں میں مبینہ طور پر گڑ بڑکی گئی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جب پیمائش کے پیمانوں کو چیک کیا تو شکایات درست ثابت ہوئیں جس پر انہوں نے پٹرول پمپ کے مالک کو تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
دوبیرن کلاں کے معروف تاجر علی افسر بھٹی کی چچی انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک سرہل نلہ مسلماناں میں اداکی گئی
Businessman Ali Afsar Bhatti aunty passed away in Dhok Sarhal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)دوبیرن کلاں کے معروف تاجر علی افسر بھٹی کی چچی انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک سرہل نلہ مسلماناں میں اداکی گئی جس میں سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار محمد بشارت،چوہدری محمد حسین،تنویر ناز بھٹی،بالو لیاقت بھٹی،ڈاکٹر عقیل،شاہد سلیم،صوبیدار منظور حسین،چیئرمین نمبردار مشتاق بگا اور دیگر نے شرکت کی۔