Kallar Syedan; Punjab government allocates more than 75 million Rps for the repair of 32-kilometer road works in Kallar Syedan Tehsil at the request of provincial parliamentary secretary Raja Saghir Ahmed.
پنجاب حکومت نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے درخواست پر تحصیل کلر سیداں کی 32کلو میٹرز طویل تین سڑکوں کی خصوصی مرمت کے لیے 75ملین سے زائد رقم مختص کر دی گئی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پنجاب حکومت نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے درخواست پر تحصیل کلر سیداں کی 32کلو میٹرز طویل تین سڑکوں کی خصوصی مرمت کے لیے 75ملین سے زائد رقم مختص کر دی گئی ان منصوبوں میں کلر سیداں سے دھانگلی سڑک بھی شامل ہے جس کے لیے 50ملین سے زائد رقم رکھی گئی ہے جبکہ کلر سیداں سے دوبیرن سڑک کی مرمت کے لیے ساڑھے گیارہ ملین اور سر صوبہ شاہ سے سموٹ جبر روڈ کے لیے 14ملین مختص کیے گئے ہیں۔ آزادکشمیر کے علاقوں چکسواری،اسلام گڑھ،پلاک،راجدھانی،ناڑ،ڈڈیال،سیاکھ،خادم آباد وغیرہ کو براستہ دھانگلی کلرسیداں راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی سڑک کو دورویہ بنانے کے اعلانات تین وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی،میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے کیئے مگر سڑک کی تعمیر ومرمت اعلانات سے آگے نہ بڑھ سکی اس سڑک کی آخری بار مرمت سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنا حلقہ انتخاب نہ ہونے کے باوجود سات برس قبل سوا کروڑ کی لاگت سے کرائی تھی مگر اس کے بعد اس کی مرمت ہوسکی نہ ہی یہ تعمیر ہوسکی اور اسے دورویہ بنانے کے اعلانات پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا اور اس تاخیر کے باعث یہ سڑک مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور اس کی ازسر نو تعمیر اشد ضروری تھی اب پی ٹی آئی کے پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی سفارش پر اس کی مرمت کے لیئے پچاس ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں۔
تحصیل کلر سیداں میں قائم بیشتر نجی کالجز غیر قانونی ہیں اور ایسے مالکان کیخلاف کارروائی کی جا رہی
Most private colleges based in Kallar Tehsil Tehsil are illegal and action is being taken against such owners, Director collages Rawalpindi division
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی نے انکشاف کیا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں قائم بیشتر نجی کالجز غیر قانونی ہیں اور ایسے مالکان کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔گورنمنٹ کالج کے قریب کسی پرائیویٹ کالج کے قیام کا تصور نہیں بعض کالج مالکان کسی اور کالج میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی اپنے اداروں میں تصاویراور رزلٹ کارڈز آویزاں کر کے یہ تاثر پھیلاتے ہیں کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات ان کے کالج کے طالبعلم ہیں۔انہوں نے جمعہ کے روز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کالج میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے،درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں اگر پرنسپل ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کوکام کرنے سے روک دیا گیا ہے اور اسے شفاف اور فعال بنانے کیلئے اس میں دو مزید ممبران کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو دو ایام کے اندر کلر سیداں کالج کا دورہ کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کالج میں سکیورٹی کے حوالے سے جتنی ذمہ داری پرنسپل پر عائد ہوتی ہے اتنی ذمہ داری کا احساس محکمہ مال کے افسران کو بھی کرنا چاہئے کیونکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے کالج کی بلڈنگ کو بطور دفاتر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کہوٹہ میں سو کے قریب چیڑ کے درختوں کو غیر قانونی طور پر کاٹ دیا گیا جس کی اعلی سطح پرتحقیقات جاری ہے۔شجر کاری مہم میں درختوں کی کٹائی ناقابل برداشت عمل ہے جس کی قطعی طور پر اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے اس امر پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا کہ کالج میں سو کے قریب طلباء کے داخلے روک کر انہیں پرائیویٹ کر دیا گیا۔اساتذہ کو بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری جگہ کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،کالج کو جنگل نہیں بننے دیں گے،درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کی آراضی پر محکمہ مال اور پولیس نے کاروائی کرکے قبضہ واگزار کرکے آراضی محکمہ صحت کے حوالے کردی
The police took control of the premises of the main health center Choa Khalsa and handed over the land to the health department.
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کی آراضی پر محکمہ مال اور پولیس نے کاروائی کرکے قبضہ واگزار کرکے آراضی محکمہ صحت کے حوالے کردی یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولائیت لنگڑیال کے حکم پر کی گئی چند ایام قبل چند مقامی لوگوں نے کلردھانگلی روڈ پر واقع بنیادی مرکز صحت کی آراضی پر باڑ لگا کر نہ صرف قبضہ کرلیا تھا بلکہ کچھ لوگ بھی بٹھا دیئے تھے جس پر مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا نے انتظامیہ کے علاوہ پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے رہنما راجہ ساجد جاوید کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا اور راجہ ساجد جاوید نے اس بارے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو تحریری درخواستیں بھی ارسال کی تھیں۔ادہر اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولائیت نے محکمہ مال اور پولیس کو سرکاری آراضی واگزار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد نائب تحصیلدار محمد مسعود پٹواری،راجہ شاہد محمود بعد نماز جمعہ پولیس نفری لے کر چوآخالصہ پہنچے پولیس کو آتا دیکھ کر وھاں موجود افراد اٹھ کر چلے گئے اور محکمہ مال نے پولیس کی نگرانی میں باڑ اکھاڑ کر آراضی محکمہ صحت کے سپرد کردی جس پر عوام علاقہ نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،اے سی کلرسیداں ناصر ولائیت،راجہ ساجد جاوید اور دیگر کا خصوصی شکریہ اداکیا ہے۔
کلر سیداں پولیس نے چار ماہ قبل اپنی بھاوج کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد اشتہاری مجرم کیٹیگری)اے(محمد عدنان سکنہ سہوٹ وینس کو کراچی سے گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں بند کر دی
M Adnan of Sahot Vaince arrested in Karachi for the murder of his sister in law after being on run for four years
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے چار ماہ قبل اپنی بھاوج کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد اشتہاری مجرم کیٹیگری)اے(محمد عدنان سکنہ سہوٹ وینس کو کراچی سے گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں بند کر دیا جسے آج مقامی عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ملزم نے 17 نومبر کو دو بچوں کی ماں شبنم بی بی جو ملزم کی بھاوج تھی کو محض اس وجہ سے چھریاں مار کر قتل کر دیا تھا کہ وہ میکے جانے سے قبل اس سے اجازت لے کر نہیں گئی تھی۔ملزم قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا اور اس دوران وہ اپنی موبائل سمیں بھی تبدیل کرتا رہا۔گزشتہ روز آئی ٹی لیب کی مدد سے مجرم اشتہاری کا سراغ لگانے کے بعد تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر محمد انور جاوید،اے ایس آئی راجہ محمد سفیر،ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود اور کانسٹیبل امتیاز المعروف ڈاکٹر کراچی پہنچ گئے اور مرغیوں کے شیڈ میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔
سواریاں بیٹھانے کے تنازع پر چھ افراد نے گاڑی کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔
Driver Yasir Mahmood of Morra Rajgaan beaten over passenger loading
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سواریاں بیٹھانے کے تنازع پر چھ افراد نے گاڑی کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاسر محمود سکنہ موہڑہ راجگان نے پولیس کو بیان دیا کہ ٹیوٹا ہائی ایس میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہوں۔گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گھر واپس جا رہا تھا کہ مسمی عدنان سکنہ پرانا سروہا مسلح 30 بور پسٹل ہمراہ دیگر پانچ نامعلوم افراد جو کہ مسلح ڈنڈے تھے نے میری گاڑی کو مرید چوک کلر سیداں میں زبردستی روک لیا اور مجھے نیچے اتار کر پسٹل تان کر للکارا مارا اور کہا کہ آج تمہیں ہماری گاڑی کے آگے سے سواریاں اٹھانے کا مزہ چکھاتے ہیں اور ساتھ ہی مسمی عدنان نے پسٹل کا بٹ مارا جو کہ مجھے ناک پر لگا جس سے خون بہنا شروع ہو گیااور دیگر پانچ افراد نے مجھے ڈنڈوں،لاتوں اور مکوں سے زدوکوب کرنا شروع کر دیاان میں سے ایک شخص نے وار ڈنڈا گاڑی پر کیا جس میں میری گاڑی کی پچھلی طرف بائیں سائیڈ پر ڈنٹ پڑ گئے۔
تعزیت
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) صدر مملکت عارف علوی،سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،وفاقی وزرا شیخ رشید احمد،غلام سرور خان،سابق گورنر لطیف کھوسہ،صداقت علی عباسی،راجہ ریاض احمد،عامرکیانی،شیخ راشد حفیظ،شہبازگل،اعجاز چوہددی،فیصل سچی بٹ،محسن بیگ،ڈاکٹراسرار شاہ،پیر آف سروبا پیر منیرالحسنین،ہارون کمال ہاشمی،الحاج اسلم بانی اور دیگر نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان کی رھاہشگاہ پر جاکر ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پرملال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔