DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Inauguration ceremony held of Tahal to Talawara 1km road with Ch Qasim Majid

تہال تا تلواڑہ ایک کلومیٹررابطہ سڑک کے افتتاح

چکسواری،فیض پورشریف(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدکے فرزندچودھری قاسم مجیدصدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرضلع میرپور نے کہاہے کہ حلقہ نمبر2 چکسواری اسلام گڑھ میں بلاتخصیص تعمیر وترقی جاری ہے ہریونین کونسل میں سڑکیں گلیاں مرمت وپختہ کی جارہی ہیں حلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوا ہے اور ہورہاہے حلقہ نمبردو چکسواری کی تعمیروترقی کاسہرا سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید موجودہ ایم ایل اے کے سرہے ان کے دور حکومت میں میگاپراجیکٹ دیے گئے میڈیکل کالجز کاقیام تاریخی کارنامہ ہے سابقہ دور میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں دیاگیاحلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ کی تعمیر وترقی کے ہیروسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید ہیں اوریہ تعمیروترقی جاری ہے اورحلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ کے تمام علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھادیں گے انہوں نے خیالات کااظہارتہال تا تلواڑہ ایک کلومیٹررابطہ سڑک کے افتتاح کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے پیش ازیں تلوارڑہ آمدپر ان کاوالہانہ استقبال کیاگیاسیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری فضل دادخان چودھری محمداقبال آف تلواڑہ چودھری پرویز اقبال افراز علی محمدمحمود اوردیگرنے ان کاخیرمقدم کیاانہیں ہارپہنائے سڑک کے افتتاح کے بعددعائیہ تقریب منعقدہوئی حافظ محمدفاروق نقشبندی اورحافظ عابدحسین نقشبندی نے دعا کرائی اس موقع پرچودھری مشتاق احمدسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرپور یاسر ممتاز چودھری سابق میڈیاایڈوائزر چودھری لقمان لیاقت صدر پی وائی او ضلع میرپور وجاہت مشتاق سمیت دیگرراہنمابھی موجودتھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button